Saturday, 21 June 2014

بابا مجھے پیاس لگی ھے۔

www.swatsmn.com
میں ان تصاویر کی باتیں سنتا ھوں۔ لیجئے آپ بھی سنیئے
بچہ : بابا مجھے پیاس لگی ھے۔
بابا : سوچوں میں غرق، ان مویشیوں کے لئے گھاس کہاں سے لاونگا ؟ کیا کیمپ میں وہ مجھے مویشی رکھنے دیں گے بھی یا نہیں؟ یا اللہ میری عزت و ناموس کو محفوظ کردیں۔
بچہ: بابا پیاس لگی ھے، بابا بابا بابا ۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
بابا : ھائے اللہ پتہ نہیں پھر واپس آئینگے یا نہیں، کھیتوں کا کیا بنے گا، 
بچہ : دوڑ کر بابا کا پائنچہ پکڑ کر کہتا ھے بابا مجھے پیاس لگی ھے میں اور نہیں چل سکتا ۔
بابا : تھوڑی سی ھمت کر لو ، یہ دیکھو ، یہ گائے کس طرح خاموشی سے چل رھی ھے۔ یہ بکریاں دیکھوں یہ کیسے خاموشی سے ھمارے ساتھ جا رھی ھے۔
بچہ : بابا ھم کہاں جا رھے ھیں ؟
بابا: مجھے نہیں معلوم بس یہ ھماری گائے جدھر جائیگی ھو ھم خاموشی سے اس کے پیچھے وہاں جائیں گے۔ ھماری کوئی منزل نہیں، نہ کوئی رھبر ھے۔ بغیر منزل اور بغیر رھبر کے کارواں گائے اور بکری کے نقش قدم پر چلتے ھیں۔
وطن پال
Like
Like ·  · 

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...