Wednesday, 18 June 2014

جیسے لال مسجد سانحہ پر ہمارے دل رو رہے تھے آج بھی حال اس سے مختلف نہیں

پنجاب حکومت نے سیاسی مخالفین کو ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا، پولیس کے وحشیانہ تشدد سے سے 8 مرد و خواتین جان بحق ... 80 سے زائد شدید زخمی ...

..
عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے سپورٹرز سراپا احتجاج، اس ظلم پر آنسو بہا رہے ہیں۔
نواز لیگ کے احباب میں جشن کا سماء، اس درندگی پر وحشی پولیس اور حکومت کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے دوست تکلیف کا اظہار کر رہے ہیں، جانے یہ حب علی کے سبب ہے یا بغض معاویہ وجہ بنا۔
متحدہ نے سوگ کا اعلان کر دیا، سیاسی حریف و حلیف دیکھ کر ان کے دل میں درد اٹھتا ہے،
جماعت اسلامی و فضل الرحمان گروپ کے حامی دوست دبے دبے انداز میں خوشی کا اظہار فرما رہے ہیں۔ آج بھی عافیہ کے نام کا نعرہ لگائیں تو وہ نم آنکھیں لئے بیٹھ جائیں گے، لیکن یہاں حوا کی بیٹیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر انہی آنکھوں میں مسرت نظر آرہی ہے۔

نہایت بدترین ظلم کی داستان دہرائی گئی، جیسے لال مسجد سانحہ پر ہمارے دل رو رہے تھے آج بھی حال اس سے مختلف نہیں۔ لیکن اس سے کہیں ذیادہ تکلیف اس بے حسی کو دیکھ کر ہوئی، بہت درد دل رکھنے والے احباب کے خیالات دیکھ کر حیران ہوتا ہوں ۔۔۔ شائد یہی ان کا اور ہمارا اصل روپ ہے ۔۔ وقتی طور پر انسانیت کا لبادہ اوڑھ لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شائد درندے بھی ہم سے بہتر ہوں، وہ ظلم کا شکار مرنے والوں پر خوشیاں تو نہیں مناتے۔

واقعی \'جمہوریت بہترین انتقام ہے\' ، آج اس جمہوریت اور سیاست نے ہمارے دل مردہ کر دئے ہیں کہ سب کے نزدیک صرف اپنا دکھ ہی اپنا ہے ۔۔۔ بے حسی اتنی کہ دوسرے کی تکلیف پر خوشی محسوس کرتے ہیں.....
کسی نے پوری قوم سے بہت بھیانک انتقام لیا۔

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...