Sunday, 8 June 2014

(آئی سی سی )کے مقابلے میں کرکٹ کی ایک علیحدہ گورننگ باڈی بنانے کی دھمکی دی تھی۔


نئی دہلی:ہندوستان کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری سنجے پٹیل نے اعتراف کیا ہے کہ ہندوستان نے بگ تھری کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے مقابلے میں کرکٹ کی ایک علیحدہ گورننگ باڈی بنانے کی دھمکی دی تھی۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی )کے سیکریٹری سنجے پٹیل نے ایک بیان میں بتایا کہ ہندوستان کا مطالبہ تھا کہ وہ آئی سی سی کو68سے 72 فیصد آمدنی دیتا ہے تو بھارت کو اس کا حصہ بھی زیادہ ملنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدا میں انگلینڈ اور آسٹریلیا نے اس منصوبے کی مخالفت کی تھی تاہم ایک علیحدہ کرکٹ کونسل بنانے کی دھمکی پر دونوں ممالک نے ان کی حمایت کا فیصلہ کیا اور بگ تھری کی کامیابی کا راستہ ہموار ہوگیا اور پھر باقی ممالک بھی منصوبے کی حمایت پر تیار ہوگئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ این سری نواسن رواں مہینے آئی سی سی کے چیئرمین کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔
یاد رہے کہ اب آئی سی سی کے تمام فل ممبران بگ تھری کے منصوبے پر دستخط کرچکے ہیں۔اس منصوبے کے تحت پانچ ارکان پر مشتمل ایک ایگزیکٹو کونسل تشکیل دی گئی ہے،یہ کمیٹی کرکٹ کے تمام تر فیصلے کرنے کی مجاز ہے جبکہ ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ اس کے مستقل ارکان ہوں گے۔
اس تبدیلی کے بعد ہندوستان کرکٹ سے حاصل ہونے والے 80 بیشتر آمدنی کا حقدار ہو گیا ہے
www.swatsmn.com

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...