ابھی تک طیارے کی کوئی قابل یقین وضاحت سامنے نہیں آئی ہے: لواحقین
‘
اسی طرح سارہ باج نامی ایک خاتون، جن کے شریک حیات فلپ وُڈ بھی طیارے میں تھے، کا کہنا ہے کہ لواحقین کی خواہش ہے کہ اس حادثے کو ’تاز دم آنکھوں سے دوبارہ دیکھا جائے۔
’حکومتیں اور دیگر ادارے اپنی بہترین کوششیں کر چکے ہیں لیکن وہ رتی برابر ثبوت بھی پیش کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، چاہے اس کی وجہ غلط حکمت عملی تھی یا یہ کہ کسی ایک یا دو افراد نے جان بوجھ کر ان اداروں کو غلط راستے پر ڈال دیا تھا۔‘
ایک تیسرے گمشدہ مسافر پال ویکس کی اہلیہ ڈانیکا ویکس کا کہنا ہے کہ ’ ہمیں اتنی مرتبہ دروازے سے لوٹایا جا چکا ہے کہ اب ہمیں یہی لگتا ہے کہ ہم سارا معاملہ اپنے ہاتھوں میں لے لیں، اس معمے کو نئے انداز سے دیکھیں اور طیارے کو خود سے تلاش کرنے کی کوشش کریں
www.swatsmn.com
No comments:
Post a Comment