Saturday, 21 June 2014

کیا ہم نے استعفی مانگا؟

www.swatsmn.com


شہباز شریف صاحب کے دور میں نجانے کتنے دہشتگردی کے واقعات ہوۓ پنجاب میں
کیا ہم نے استعفی مانگا؟
.
شہباز شریف صاحب کے دور میں مناواں پولیس اکیڈمی پر دن دیہاڑے حملہ ہوا 
نجانے کتنے پولیس والے مارے گئے 
کیا ہم نے استعفی مانگا؟
.
شہباز شریف صاحب کے دور میں کتنی پھول سی پچیوں اور بچوں کو مسلا گیا، اور شہباز شریف صاحب نے \"نوٹس\" لینے کے علاوہ اور میڈیا کے ساتھ ان کے گھر جا کر الٹا مزید بدنامی کا سبب بننے کے سوا کچھ کیا؟
کیا ہم نے استعفی مانگا؟
.
معاملے معاملے کی نوعیت میں فرق ہوتا ہے 
.
لاہور واقعے میں حکومتی احکامات پر، حکمران جماعت کے ایک پٹھو کی قیادت میں پولیس نہتے لوگوں اور حاملہ عورتوں پر گولیاں کھول دیتی ہے، ایک بھی گولی کسی کو سینے سے نیچے نہیں لگتی 
استعفی بنتا ہے اور ضرور بنتا ہے 
.
کوتاہی اور ظلم میں زمین اور آسمان کا فرق ہوتا ہے 
یہ اگر ایک کوتاہی ہوتی تو ہم بھی کہتے جی انکوائری کروا لیں 
یہ ایک کوتاہی نہیں دانستہ ظلم تھا جس میں ملزم ہیں پنجاب حکومت کے سرکردہ رہنما اور پولیس کے اعلی ترین افسران
استعفی بنتا ہے اور ہر قیمت پر بنتا ہے 
.
یہ نوے کا دور نہیں ہے کہ جب آپ جھوٹ بولتے تھے، عوام کو فراڈ لگاتے تھے اور عوام تالیاں بجاتی تھی-
.
اب ہم بولیں گے اور تم سنو گے، زیادہ سے زیادہ قتل کر دو گے نا؟ گھروں سے اٹھوا لو گے نا؟ کر لو، ہم اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کی حفاظت اور بہتری کے لئے لڑ رہے ہیں اپنی زندگی کے لئے نہیں 
.
ایاک نعبد وا ایاک نستعین 
ہم الله کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے الحمدللہ

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...