Tuesday, 24 June 2014

اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر رنگ رلیاں منانے والی پارٹی میں شامل ہوگیا

www.swatsmn.com

کپتان کی فحش حرکتوں نے کشتی ڈبودی

24 جون 2014 (19:01)

کپتان کی فحش حرکتوں نے کشتی ڈبودی
نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک تفریحی کشتی اُس وقت خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی جب اس کا کپتان اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر رنگ رلیاں منانے والی پارٹی میں شامل ہوگیا۔ یہ کشتی نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ کے قریب محو سفر تھی کہ کشتی کے مالک 51 سالہ گیلوکی نظر ایک جوڑے پر پڑی اور اس نے انہیں اپنے ساتھ لطف اندوز ہونے کی دعوت دی۔ بنینٹو اور میری نامی اس جوڑے نے دعوت قبول کی اور کچھ دیر بات چیت اور شراب نوشی کے بعد بے تکلفی اس قدر بڑھ گئی تینوں نے فیصلہ کیا کہ اب بات چیت کی بجائے کچھ دیگر طریقوں سے لطف اندوز ہوا جائے اور تینوں فوری طور پر دنیا و مافیہا سے بے خبر ہوگئے۔ کشتی کے مالک کو یہ بات یاد ہی نہ رہی کہ اس کے ذمہ کشتی چلانے کا کام بھی ہے۔ اسی دوران زبردست ہچکولے کھاتی ہوئی کشتی تیزی سے پانی میں لگے اس ٹاور کی طرف بڑھ رہی تھی کہ جس کے اوپر ایئرپورٹ کے رن کی طرف رہنمائی کرنے والی روشنیاں لگی ہوئی تھیں اور پھر اچانک ایک دھماکے کے ساتھ کشتی آہنی ستونوں کے ساتھ جاٹکرائی اور ملبہ سواروں کے اوپر آگرا۔ میری کے ناک اور جبڑے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ کپتان لیگو کے چہرے پر زخم آئے اور جبکہ بنینٹو محفوظ رہا۔ پولیس نے کپتان کے خلاف شراب پی کر کشتی چلانے پر کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ رنگا رنگ پارٹی کو اُن کا ذاتی معاملہ قرار دیا گیا ہے

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...