Friday 16 August 2019

ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮐﯿﻮﮞ

www.swatsmn.com


ﺷﺎﺩﯼ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮐﯿﻮﮞ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﯿﮟ *

ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺍﯾﮏ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮐﺎﺭ ﻋﺎﻟﻢ ﺩﯾﻦ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ :
ﺷﺮﻭﻉ ﺷﺮﻭﻉ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺴﻨﺪ ﺁﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻭﮦ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﮕﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﯿﺴﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺍﺱ ﺟﯿﺴﺎ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ۔
ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺎ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺩﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﮕﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺟﯿﺴﯽ ﮐﺌﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺗﮭﯿﮟ۔
ﭘﮭﺮ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺮ ﻟﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮐﺌﯽ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﻈﺮ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﯾﮟ۔
ﺷﺎﺩﯼ ﮐﮯ ﭼﻨﺪ ﺳﺎﻝ ﮔﺰﺭﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﻟﮕﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ۔ﺑﯿﻮﯼ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮨﯿﮟ
ﺷﯿﺦ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﮐﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻋﺠﯿﺐ ﻭ ﻏﺮﯾﺐ ﭼﯿﺰ ﻧﮧ ﺑﺘﺎﺅﮞ؟
ﺍﺱ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﮨﺎﮞ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ !
ﺣﻀﺮﺕ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺮ ﻟﻮ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ﮔﻠﯽ ﮐﻮﭼﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺁﻭﺍﺭﮦ ﮐﺘﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮨﯿﮟ۔
ﺁﺩﻣﯽ ﮨﻠﮑﯽ ﺳﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﺣﻀﺮﺕ ! ﺁﭖ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ؟
* ﺣﻀﺮﺕ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﺍﺻﻞ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺻﻞ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﺩﻝ ﻻﻟﭽﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ، ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ ﺍﺩﮬﺮ ﺍﺩﮬﺮ ﺑﮭﭩﮑﻨﮯ ﻟﮕﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺷﺮﻡ ﻭ ﺣﯿﺎ ﺳﮯ ﻋﺎﺭﯼ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻗﺒﺮ ﮐﯽ ﻣﭩﯽ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﭼﯿﺰ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﺮ ﺳﮑﺘﯽ۔ *
ﺳﻨﻮ ! ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ ﻧﯿﭽﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﺳﮑﺘﮯ۔
ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻋﻮﺭﺕ ﺑﻨﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮ؟
ﺍﺱ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﺟﯽ ﮨﺎﮞ !
ﺣﻀﺮﺕ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : * ﭘﮭﺮ ﺗﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ ﻧﯿﭽﯽ ﺭﮐﮭﻮ۔ *

Thursday 15 August 2019

لڑکی کشمکش میں پڑ گئی بہت

www.swatsmn.com
پروفیسر نے ایک married لڑکی کو کھڑا کیا
اور کہا کہ آپ بلیک بورڈ پہ ایسے 25- 30 لوگوں کے نام لکھو جو تمہیں سب سے زیادہ پیارے ہوں.
لڑکی نے پہلے تو اپنے خاندان کے لوگوں کے نام لکھے، پھر اپنے سگے رشتہ دار، دوستوں، پڑوسی اور ساتھیوں کے نام لکھ دیے ...
اب پروفیسر نے اس میں سے کوئی بھی کم پسند والے 5 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے اپنے دوستوں کے نام مٹا دیے ..
پروفیسر نے اور 5 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے تھوڑا سوچ کر اپنے پڑوسيو کے نام مٹا دیے ...
اب پروفیسر نے اور 10 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے اپنے سگے رشتہ داروں کے نام مٹا دیے ...
اب بورڈ پر صرف 4 نام بچے تھے جو اس کے ممي- پاپا، شوہر اور بچے کا نام تھا ..
اب پروفیسر نے کہا اس میں سے اور 2 نام مٹا دو ...

لڑکی کشمکش میں پڑ گئی بہت سوچنے کے بعد بہت دکھی ہوتے ہوئے اس نے اپنے ممي- پاپا کا نام مٹا دیا ...
تمام لوگ دنگ رہ گئے لیکن پرسکون تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ کھیل صرف وہ لڑکی ہی نہیں کھیل رہی تھی بلکی ان کے دماغ میں بھی یہی سب چل رہا تھا.
اب صرف 2 ہی نام باقی تھے ..... شوہر اور بیٹے کا ...
پروفیسر نے کہا اور ایک نام مٹا دو ...
لڑکی اب سہمی سی رہ گئی ........ بہت سوچنے کے بعد روتے ہوئے اپنے بیٹے کا نام کاٹ دیا ...
پروفیسر نے اس لڑکی سے کہا تم اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ جاؤ ... اور سب کی طرف غور سے دیکھا ..... اور پوچھا: کیا کوئی بتا سکتا ہےکہ ایسا کیوں ہوا کہ صرف شوہر کا ہی نام بورڈ پر رہ گیا.
سب خاموش رہے .
پھر پروفیسر نے اسی لڑکی سے پوچھا کہ اسکی کیا وجہ ھے؟
اس نے جواب دیا کہ میرا شوہر ہی مجھے میرے ماں باپ، بہن بھائی، حتا کے اپنے بیٹے سے بھی زیادہ عزیز ھے. وہ میرے ھر دکھ سکھ کا ساتھی ھے، میں اس ھر وہ بات شیئر کر سکتی ھوں جو میں اپنے بیٹے یا کسی سے بھی شیئر نہیں کر سکتی،
میں اپنی زندگی سے اپنا نام مٹا سکتی ھوں مگر اپنے شوہر کا نام کبھی نی مٹا سکتی.
بیوی گھر کی ملکہ ھوتی ھے پاوں کی جوتی نھی،

Saturday 3 August 2019

زیر زمین پانی کے ذخائر ری چارج کیسے ہوتے ہیں؟

www.swatsmn.com

زیرِ زمین پانی کے ذخائر میں کمی کا شور تو سنتے ہیں لیکن کبھی اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی؟ کیوں ہماری پانی والی موٹریں کام کرنا چھوڑ جاتی ہیں اور پھر ہمیں پانی حاصل کرنے کیلئے ذیادہ گہرا بور کروانا پڑتا ہے؟ جس گھر میں پہلے چالیس فٹ بور والا ہینڈپمپ یا نلکا بہترین کام کرتا تھا وہاں کیوں اب اڑھائی سو فٹ پہ بھی پانی نہیں مل رہا؟

اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ ہم جتنا پانی زمین سے لے کر استعمال کر رہے ہیں، اسے اتنا پانی واپس نہیں کر رہے، یعنی ہمارے زیر زمین پانی کے ذخائر ری چارج نہیں ہو رہے۔

زیر زمین پانی کے ذخائر ری چارج کیسے ہوتے ہیں؟ بارش سے اور ہمارے استعمال شدہ پانی سے (اگر ہم وہ پانی زمین کو واپس کریں تو)

ہزاروں سال تو یہ ذخائر ری چارج ہوتے رہے، اب کیوں نہیں ہو رہے؟ کیونکہ بارش اور دیگر استعمال شدہ پانی کے زمین میں جانے کا قدرتی راستہ (کچی زمین) کو ہم نے سیمنٹ، تارکول اور کنکریٹ سے بند کر دیا ہے، وہ پانی جو زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھتا تھا اسے اب واپس زمین میں جانے کا راستہ نہیں ملتا اور ہم اسے نالیوں میں بہا دیتے ہیں۔

اگر ہم سب اپنے اپنے گھر کا کچھ حصہ باغیچے کیلئے چھوڑ دیں تو نہ صرف یہ کہ باغیچے کی کچی زمین بارش کے پانی کو ہمارے زیر زمین پانی کے لیول کو برقرار رکھنے کیلئے استعمال کرے گی بلکہ ہمارا باغیچہ ہمیں روز تازہ پھل اور سبزیاں بھی دے گا۔ لہذا اس نام نہاد ترقی کے خول سے باہر آئیں اور حقیقی ترقی اپنائی

MBBS , BDS , MD in Kyrgyzstan EXTED.pk

Admission open  MBBS , BDS , MD in Kyrgyzstan   http://facebook.com/ exted.p k http://www.exted.pk/ Lowest Fee ,   No IELTS...