www.swatsmn.com
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں لیویز حکام کے مطابق بدھ کی رات نامعلوم مسلحہ افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
تھانہ درگئی کے محرر جاوید نے بتایا کہ یہ واقع یہ واقعہ ضلع مالاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں غاورگاؤں میں پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس چیک پوسٹ پر پانچ لیویز اہلکار تعینات تھے کہ رات تین بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے دو لیویز اہلکاروں ارشد اور عمران کو ہلاک کردیا۔
انھوں نے بتایا کہ لیویز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں درگئی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی لیویز اہلکاروں پر متعدد حملے ہو ئے ہیں جن میں کئی اہلکار ہلاک و زخمی چکے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع مالاکنڈ خودکش حملوں کی زد میں بھی رہا ہے۔
گذشتہ سال مئی میں مالاکنڈ کے ایک قصبے بازدرہ میں نمازِ جمعہ کے وقت دو مساجد میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں تیرہ افراد ہلاک اور پینتالیس سے زائد زخمی ہو ئے تھے۔
No comments:
Post a Comment