Thursday, 5 June 2014

خودکش بمباروں کا اُستادعاشق اللہ محسود ماراگیا،میرانشاہ میں حالات کشیدہ

خودکش بمباروں کا اُستادعاشق اللہ محسود ماراگیا،میرانشاہ میں حالات کشیدہ

05 جون 2014 (13:37)

خودکش بمباروں کا اُستادعاشق اللہ محسود ماراگیا،میرانشاہ میں حالات کشیدہ
میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک طالبان کے کمانڈر عاشق اللہ محسود ماراگیاہے جو خودکش بمباروں کی تیاری کا ماہرتصور کیاجاتاہے ،فائرنگ کے بعد میرانشاہ میں حالات کشیدہ ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق میران شاہ بازار کے نواحی گاﺅں حرمز میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور حملہ آوروں سے جھڑپ میں عاشق اللہ محسود ماراگیاجبکہ حملہ آور فرارہوگئے ۔ طالبان ذرائع شہریارگروپ کے عاشق اللہ محسود کی ہلاکت کو طالبان گروپوں کی آپسی لڑائی کانتیجہ قراردے رہے ہیں ۔یادرہے کہ سنجناگروپ اور محسود گروپ میں گذشتہ کئی ہفتوں سے کشیدگی پائی جاتی ہے جس کے بارے میں طالبان قیادت نے کہاتھاکہ معاملات سلجھالیے گئے ہیں ۔ فائرنگ کے بعد میران شاہ میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ میرانشاہ اور جمعہ خان روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیاگیاہے
www.swatsmn.com

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...