Tuesday, 3 June 2014

امریکہ دنیا کے خودکش حملے کرنے ممالک میں شامل ہوگیا ؟

منیر محمد ابو امریکی ریاست فلوریڈا میں پلا بڑھا تھا اور گزشتہ برس اس نے شام کا رخ کیا تھا۔ فوٹو: فائل
واشنگٹن: امریکی محکمۂ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ہفتے شام میں ایک خودکش حملہ کرنے والا شخص امریکی شہری تھا۔ 
محکمۂ خارجہ کی ترجمان جین ساقی کے مطابق  شام میں بشار الاسد حکومت کے خلاف برسرپیکار القاعدہ کی ذیلی تنظیم ’’النصرہ فرنٹ‘‘ کی جانب سے گزشتہ اتوار کو کئے گئے 4 خودکش حملوں میں سے ایک امریکی شہری نے ہی کیا۔  اس شخص کا نام منیر محمد ابو صلحہ تھا۔ یہ شخص ریاست فلوریڈا میں پلا بڑھا تھا اور گزشتہ برس اس نے شام کا رخ کیا تھا۔ یہ شخص ابو ہریرہ الاآمریکی نام اختیار کرکے لڑ رہا تھا اور اس کی شام میں موجودگی کے بارے میں امریکا مکمل طور پر باخبر بھی تھا ۔
واضح رہے کہ  اس نے 25 مئی کو شام کے صوبہ عدلیب میں ’النصرہ فرنٹ‘‘ خود کش حملہ کیا تھا۔ بعد میں تنظیم نے اس کی وڈیو بھی جاری کی تھی۔
www.swatsmn.com

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...