www.swatsmn.com
میڈیکل سائنس کا حیرت انگیز کارنامہ؛ مکمل مفلوج لوگوں کے لیے زندگی کا پیغام
ساؤ پالو: یوں تو سب کی توجہ کا مرکز ورلڈ کپ فٹبال کی رنگا رنگ اوردلکش کی تقریب تھی جس کے سحر میں ہر دیکھنے والا ہر شخص کھو گیا تاہم اسی تقریب کی ایک حیرت انگیز اور اہم ایونٹ کو زیادہ توجہ نہیں مل سکی اور وہ تھی ایک مکمل مفلوج شخص کا فٹبال کو کک مار کر ورلڈ کپ کا افتتاح کرنا۔
جیلانو پینٹو جس کا نچلا دھڑ مکمل طور پر مفلوج ہو چکا تھا اسے میڈیکل سائنس کی زبردست کاوش نے اس قابل بنا دیا کہ اس نے فٹبال کو کک لگا دی اور یہ ممکن ہوا exoskeleton کی بدولت۔ یہ ایک ایسا روبوٹک لباس ہے جسے جیولانو کو پہنا دیا گیا لباس میں موجود ہیلمٹ کی مدد سے اسکا دماغ کنٹرول کیا گیا۔ دماغ سے جاری ہونے والی ہدایات نے جسم کے نچلے حصے کو متحرک کردیا اور جیولانو نے فٹبال کو کک لگا کر ورلڈ کپ کا افتتاح کردیا۔
لیکن یہ سب کچھ اتنا آسان اور سادہ نہیں بلکہ اس کے پس منظر میں ساؤ پالو میں 150 میڈیکل ریسرچرز کی برازیلین نیورو سرجن میگویل نیکولیلس کی قیادت میں شبانہ روز محنت شامل ہے۔میگویل نے کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے زندگی کا پیغام ہے جو معذوری کے باعث زندگی سے مکمل مایوس ہوچکے ہیں۔
ڈاکٹرز کی یہ ٹیم جس پراجیکٹ پر کام کررہی ہے اسے انہوں نے واک اگین کا نام دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ تومفلوج لوگوں کے لیے آغاز ہے اور مستقبل میں ہم وہ بھی کامیابی حاصل کرلیں گے جب معذور لوگ وہپل چیئر سے نجات حاصل کر کے دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل ہوجائیں گے۔
تاہم اتنی بڑی کامیابی ورلڈ کپ فٹبال کی رنگا رنگ تقریب میں کھو سی گئی۔ تجزیہ نگار اس پر سخت تنقید کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کو خصوصی کوریج دی جانی چاہئے تھی
No comments:
Post a Comment