Sunday, 15 June 2014

پٹواری انتقال اور رجسٹریشن فیس بھی وصول نہیں کریں گے

www.swatsmn.com

حکومت نے ہزارہ میں 70 کروڑ کی لاگت سے یوتھ سینٹرقائم کیے، 50 کروڑ سے فلاحی فاؤنڈیشن قائم کی گئی،50 کروڑ کی لاگت سے وزیراعلیٰ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی بھی قائم کردی گئی ہے، پراسکیوشن سروس کو مزید مستحکم کیا گیا ہے اور تھانوں میں خواتین ڈیسک قائم کیے جارہے ہیں،پٹواری کلچرکےخاتمےکیلیےجولائی سےکمپیوٹرائزڈلینڈڈپارٹمنٹ قائم کیاجارہاہے اب پٹواری انتقال اور رجسٹریشن فیس بھی وصول نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال ہے، صوبے کو بدعنوانی ،رشوت ستانی اور دہشت گردی کا سامنا ہے جبکہ وسائل کی وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم اورکرپشن کےباعث صوبہ پسماندگی کاشکارہے۔
صوبے میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پولیس کی استعداد کار بڑھارہے ہیں اور بجٹ میں پولیس کیلئے 28 ارب 53 کروڑ سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ بے امنی کے خلاف جنگ کے اخراجات کے طور پر 27 ارب 29 کروڑ ملنے کی بھی توقع ہے۔سراج الحق نے بتایا کہ فارن پراجیکٹ اسسٹنس کی مد میں 35 ارب 35 کروڑ،بجلی کے خالص منافع کی مد میں 12 ارب،پن بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار کی مد میں 2 ارب 85 کروڑ ،گیس اوررائلٹی کی مد میں 29 ارب 26 کروڑ،مرکزی ٹیکسوں سے 227 ارب 12 کروڑ اور خیبرپختونخوا کے دیگرمحاصل سے 13 ارب 93 کروڑ 7 لاکھ کی آمدن متوقع ہے جبکہ سروسز پر جنرل سیلز ٹیکس سے 12 ارب روپے کی آمدنی بھی ہوگی۔

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...