Tuesday, 24 June 2014

تیس جون کو پہلا روزہ ہونے کی نوید سنا دی

www.swatsmn.com
محکمہ موسمیات نے تیس جون کو پہلا روزہ ہونے کی نوید سنا دی


محکمہ موسمیات نے تیس جون بروز پیر پہلا روزہ ہونے کی نوید سنائی ہے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات عارف محمود نے کہا ہے کہ ہفتہ 28 جون کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ 

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات عارف محمود کا کہنا تھا کہ ہفتہ 28 جون کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر 31 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پہلا روزہ پیر 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ اکتیس گھنٹے سے زائد عمر ہونے پر غروب آفتاب کے بعد چاند پچاس منٹ تک نظر آ سکتا ہے۔ عارف محمود کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس ہفتے کی شام کو کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اتوار کو اکثر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔


-uf

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...