Sunday, 15 June 2014

پاکستانیوں کو زندہ جلادیا گیا،

www.swatsmn.com

پاکستانیوں کو زندہ جلادیا گیا، 

 ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں)بنگلہ دیش میں خواتین اوربچوں سمیت 10محصور پاکستانیوں کو زندہ جلادیاگیاجبکہ متعددزخمی ہیں ،آتشزدگی کے بعد بنگلہ دیش میں وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کی ایماء پرپولیس نے بھی محصور پاکستانیوں پر فائرنگ کی  اور حملہ آوروں کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے میرپورمیں خود کو پاکستانی کہلانے والے 10 اردو سپیکنگ بہاریوں کو زندہ جلا دیاگیا،بعض جھلس کربری طرح زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ شب برا¿ت کے موقع پر آتشبازی کے تنازعہ کے باعث پیش آیا ۔مقامی بنگالیوں نے محصور پاکستانیوں کی بستی پر حملہ کرکے متعدد گھروں کو نذر آتش کیاجس کے نتیجے میں 5خواتین اوربچوں سمیت 8افراد زندہ جل گئے جبکہ دو پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے ہیں ۔پولیس کی فائرنگ اور آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ڈھاکہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جاسم الدین کے مطابق واقعہ شب برا¿ت کے موقع پر آتشبازی کے نتیجے میں پیش آیا ۔محصور پاکستانی آتشبازی کا مظاہرہ کررہے تھے جس سے روکنے پر مقامی بنگالیوں اور اردو بولنے والے بہاریوں کے درمیان تصادم ہوا۔انہوں نے تصدیق کی کہ مارے جانے والوں میں پانچ خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔محصور پاکستانیوں کے مطابق حملہ آوروں نے دس جھگیوں کو آگ لگائی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری موجود تھی جنہوں نے حملہ آوروں کا ساتھ دیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں ڈھاکہ میڈیکل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ڈی ایم سی ایچ کے ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال میں بہت سے لوگ لائے گئے جنہیں گولیوں سے نشانہ بنایاگیااور جلایاگیاہے ۔ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں میںایک دم توڑ چکاہے ۔عینی شاہدین کے مطابق شب برا¿ت کے موقع پراردو سپیکنگ بہاریوں اور مقامی پولیس کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد ہفتہ کے صبح مقامی بنگالیوں نے بہاریوں کی بستی پر حملہ کیااور پولیس کی موجودگی میں گھروں کو نذر آتش کیا۔پولیس کے مطابق محصور پاکستانیوں نے ہسپتال سے لاشیں اٹھانے سے انکارکردیاہے اور ان کی طرف سے شدید احتجاج جاری ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے راستے بند کررکھے تھے اور پولیس کو جائے وقوعہ پر داخل نہیں ہونے دیاگیا۔

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...