www.swatsmn.com
دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،غیر قانونی سبزی منڈی سے گرنیڈ ز اور بارودی مواد برآمد
اسلام آباد (وحید ڈوگر ) حساس اداروں نے واپس جانے والے عوامی تحریک کے کارکنوں کے قافلوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر کھنہ پل کے نزدیک واقع غیرقانونی سبزی منڈی سے حساس اداروں نے کارروائی کے دوران ریڑھیوں کی آڑ میں چھپائے گئے بارودی مواد اور گرنیڈ ز کو ناکارہ بنا دیا۔ادھر تھانہ شہزاد ٹاﺅن پولیس کے مطابق سبزی منڈی ریڑھیوں سے دو گرنیڈ ز برآمد ہوئے ہیں،بڑی مقدار میں بارودمواد ملنے پر شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔واضح رہے اس سے قبل حساس اداروں کی جانب سے کئی بار وی وی آئی پی اور وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے اس سبزی منڈی کو سیکیورٹی رسک قرار دیا جا چکا ہے ۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مجاہد شیر دل کی جانب خبر پر ایکشن لیتے ہوئے چندماہ قبل غیر قانونی سبزی منڈی کو مسمار کرنے کے حکامات جاری کئے جانے پر اسسٹنٹ کمشنر رورل مریم ممتاز علاقہ مجسٹریٹ کامران چیمہ کی زیرنگرانی غیر قانونی سبزی منڈی کی آڑ میں گرین بیلٹ پر قیام تجاوزات کو ختم کر دیاگیا تھا تاہم بعدازں سی ڈی اے اورپولیس افسران کی مبینہ ملی بھگت سے دوبارہ اس سبزی منڈی کو قا ئم کر دیا گیا۔
No comments:
Post a Comment