www.swatsmn.com
برصغیر میں لڑکیوں کے لیے گورا رنگ سب سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ ایسے میں میری چچی، چچا اور چچازاد بہنوں کو فکر تھی کہ اگر میرا رنگ سیاہ ہوگیا تو شادی کیسے ہوگی۔ یہ خوف ہندوستانی ثقافت کا حصہ ہے۔"
ثانیہ مرزا
لوگ مجھ سے بار بار پوچھتے ہیں کہ میرے بعد کون؟ گزشتہ دس برس سے تو میں ہی ہوں۔ میں نے اس سمت میں کچھ کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ بھارت میں ٹینس کو قائم رکھا جا سکے۔ نہیں تو میرے ریٹائر ہونے کے بعد تو کوئی ہوگا ہی نہیں۔"
ثانیہ مرزا
ثانیہ مرزا اپنے شوہر کے بارے میں کہتی ہیں ’جو کھیل کو سمجھتے ہوں اور اعلیٰ سطح پر خود کھیل چکے ہوں ان سے شادی کا فائدہ تو ہوتا ہی ہے۔ ایک میچ ہارنے پر آپ کو ’شٹ اپ‘ کہنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ کچھ گھنٹوں تک خاموش رہیں اور انھیں خود اس سے نمٹنے دیں۔ تسلیم کریں یا نہیں لیکن شادی میں ان باتوں کی اپنی ایک الگ اہمیت ہوتی ہے۔‘
ثانیہ کے مطابق ’لوگ مجھ سے بار بار پوچھتے ہیں کہ میرے بعد کون؟ گزشتہ دس برس سے تو میں ہی ہوں۔ ایسے میں میں نے اس سمت میں کچھ کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ بھارت میں ٹینس کو قائم رکھا جا سکے۔ نہیں تو میرے ریٹائر ہونے کے بعد تو کوئی ہوگا ہی نہیں۔‘

No comments:
Post a Comment