پاکستانی ہائی کمیشن کو الطاف حسین تک رسا ئی کی اجازت مل گئی
لندن (ما نیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کو الطاف حسین تک رسائی کی اجازت دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر ہائی کمیشن کی جانب سےدائر درخواست پر الطاف حسین سے ملنے کے لیے قونصلر رسائی دی گئی جس کے بعد قائم مقام ہائی کمشنر عمران مراز ، متحدہ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کے لیے ولنگٹن ہسپتال روانہ ہوگئے ہیں ۔یہ اجازت سکاٹ لینڈ یارڈ کی طرف سے دی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں الطاف حسین کی انجیو گرافی بھی کی گئی۔
نوٹ : واضح رہے کہ اِس سے قبل اطلاعات تھیں کہ برطانوی وزارت خارجہ نے پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے اور موقف اپنایاکہ الطاف حسین برطانوی شہری ہیں لیکن تازہ ترین اطلاعات میں ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ درخواست مسترد نہیں ہوئی اور اجازت ملنے کے بعد پاکستانی قونصلر الطاف حسین سے ملاقات کیلئے بھی روانہ ہوگئے۔
www.swatsmn.com
No comments:
Post a Comment