Friday 29 August 2014

www.swatsmn.com

فوج کو ثالثی کے لیے نہیں کہا‘

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ کے سامنے اپنے کنٹینر پر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان تحریک انصاف نے فوج کو ثالثی کے لیے نہیں کہا‘۔
عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے ملاقات میں انھیں بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف 
مستعفی ہونے کے لیے تیار نہیں۔
  1. کومت کا آج کا بیان سن کرپریشان ہوگئے۔ حکومت کے کون سے بیان کو تسلیم کریں؟ کل والا یا آج والا۔ ہم نے اس حوالے سے حکومت سے وضاحت مانگی ہے۔ ہماری لڑائی کسی فرد واحد کے لیے نہیں ہے۔ حکومت نے فوج کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی: شاہ محمود قریشی
  2. ’فوج کو ثالثی کے لیے میں نے نہیں کہا تھا‘
    پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ فوج کو ثالثی کے لیے انھوں نے نہیں کہا تھا بلکہ اس کا مطالبہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ مولانا طاہر القادری نے کیا تھا۔
    قومی اسمبلی میں بات کرتے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا ’کسی قسم کا ثالثی کا کردار نہ فوج نے مانگا نہ ہم نے، اور یہ جو باہر مجمع لگا کر بیٹھے ہیں سب کو پتہ ہے کہ کتنا سچ بولتے ہیں اور کتنا جھوٹ۔‘
    اس موقعے پر وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا کہ ’اگر میں فوج سے رابطہ نہ بھی کرتا تو فوج نے یہ کردار ادا کرنا تھا کیونکہ دارالحکومت کی حفاظت کی ذمہ داری فوج کی ہے۔‘
    انھوں نے کہا: ’فوج نے تنبیہ کی تھی کہ مظاہرین سرکاری عمارات کا رخ نہ کریں۔ اگر ایسا ہوتا تو فوج کارروائی کرتی۔‘
    وزیرِ اعظم نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی جانب سے ملنے کی درخواست پر وزیرِ داخلہ نے ان سے پوچھا تھا اور انھوں نے اس کی فوراً اجازت دے دی تھی۔
    ان کا کہنا تھا: ’قادری صاحب اور عمران خان کی طرف سے چوہدری نثار علی خان کو فون آیا اور اس وقت وہ میرے پاس ہی بیٹھے تھے جب انھوں نے مجھے بتایا کہ دونوں چیف آف ارمی سٹاف سے ملنا چاہتے ہیں تو میں نے فوراً کہا کہ اگر وہ ملنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں۔‘

وہ آتے ہیں مسکراتے ہیں اور چلے جاتے ہیں

www.swatsmn.com

’وہ آتے ہیں مسکراتے ہیں اور چلے جاتے ہیں‘

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اب تک حکومت کی جانب سے کوئی تجویز سامنے نہیں آئی۔ ’وہ آتے ہیں مسکراتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔‘
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سب کچھ بے معنی ہے جب تک حکومت قومی اسمبلی میں اپنے بیان کی وضاحت نہیں کرتی۔ ’یہ ملاقات بے سود ہو گی جب تک وضاحت سامنے نہیں آتی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ آج اسمبلی میں حکومت کا موقف کل کی ثالثی کی درخواست کے بالکل برعکس تھا۔ ’کل وہ ثالثی کے کردار کی درخواست کرتے ہیں اور آج انکار کرتے ہیں۔ حکومت کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں ملی۔‘

زیادہ اچھا ہوتا

www.swatsmn.com

زیادہ اچھا ہوتا ۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ زیادہ اچھا ہوتا کہ سیاست دان خود اپنے مسئلے کا حل نکالتے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ تمام فیصلے ان کی مشاورت کے ساتھ طے ہوئے اور وہ ناراض نہیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آرمی سے عمران خان کی ملاقات کا فیصلہ ہوا تو پارٹی کی سینیئر لیڈر شپ موجود تھی۔ ’میری رائے شامل تھی اور میں خوش تھا کہ بغیر خون بہائے مسائل کامیابی کی طرف جا رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے شکوہ کیا کہ میڈیا کبھی کہتا ہے کہ وہ بیمار ہیں کبھی کہتے ہیں ناراض ہیں انھیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ معاملات طے ہو گئے ہیں میں خوش ہوں اور اب تین روز کے لیے اپنے علاج کے لیے چین جاؤں گا۔

’نواز شریف قوم سے معافی مانگیں

www.swatsmn.com

’نواز شریف قوم سے معافی مانگیں‘

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آئی ایس پی آر کی جانب سے حکومت کی درخواست پر وضاحتی بیان سامنے آنے کے بعد کہا ہے کہ نواز شریف قوم سے معافی مانگیں۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پہلے انھوں نے پولیس کو بدنام کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ پہلے نواز شریف نے کہا کہ فوج میرے پیچھے ہے۔ ’دو پہلے وزیراعظم نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے عمران خان کے پیچھے کون ہے۔‘
عمران خان نے کہا کہ مغرب میں جھوٹ بھولنے پر بھی لیڈر کو برطرف کر دیا جاتا ہے۔

حکومت نے کہا تھا

www.swatsmn.com

حکومت نے کہا تھا‘

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کو حکومت نے موجودہ سیاسی تعطل میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کو کہا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پر آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ جمعرات کو پرائم منسٹر ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں حکومت نے بّری فوج کے سربراہ کو موجودہ تعطل کے حل کے لیہ سہولت کار کا کردار ادا کریں۔

تصویر کے بارے میں راءے دیں ۔صدرصاھب ہاتھ جوڑ کر بیٹے ہیں وزیر اعظم کا سٹاءیل بھی زرا دیکے ۔

www.swatsmn.com
تصویر کے بارے میں راءے دیں ۔صدرصاھب ہاتھ جوڑ کر بیٹے ہیں وزیر اعظم کا سٹاءیل بھی زرا دیکے ۔

ا ایک آدھ وزیر اپنے بغض کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے چھپ کر کچھ کارروائیوں کو ہوا دے رہا ہے

www.swatsmn.com
) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ہونیوالی ملاقاتوں کامحور ، مقصد اور فوکس قومی ،سیاسی اور ملکی معاملات تھے،کسی وزیر کی شکایت لگائی نہ اسحاق ڈارسمیت کسی سے تعلقات خراب ہیں،ایک وزیر اپنی ذاتی تشہیر اور اپنے بغض کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے چھپ کر کارروائیاں کر رہا ہے اس کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ،اس دن تشویش ہو گی جب کسی با کر دار ،سچے اور ایماندار شخص کی طرف سے میری مخالفت یا مجھ پر تنقید کی جائے گی، یہ کیسے ممکن ہے کہ ملک مسائل کے گرداب میں پھنسا ہو ہو اور میں اپنے ذاتی مسائل لے کر بیٹھ جاﺅں؟ پیر کو جاری کردہ اپنے وضاحتی بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات نہ تو کسی وزیر کی شکایت لگانے کے لئے کی ہے اور نہ کوئی وزیر میری وزارت میں مداخلت کر رہا ہے یا کر سکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مجموعی طور پر میرے تعلقات نہ صرف کابینہ بلکہ پوری پارلیمانی پارٹی سے انتہائی خوشگوار ہیں۔ مجھے یہ سن اور پڑھ کرحیرت ہوئی کہ بار بار وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام اس سلسلے میں لیا جاتا رہا۔ حالانکہ ہمارے درمیان کوئی غلط فہمی تو درکنار ایک عزت و احترام کا رشتہ پایا جاتا ہے۔ اور مجموعی طور پر یہی ماحول باقی کابینہ کے ارکان کے حوالے سے ہے۔چوہدری نثار علی خان نے اس تاثر کو بھی یکسر مسترد کر دیا کہ پارٹی میں ایک سے زیادہ گروپس بن چکے ہیں۔ہاں اگر کوئی ا پنی ذاتی مشہوری کے لیے یا ایک آدھ وزیر اپنے بغض کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے چھپ کر کچھ کارروائیوں کو ہوا دے رہا ہے تو نہ تو اس کارروائی کی کوئی اہمیت ہے اور نہ مجھے اس سے کوئی تشویش ہے۔ کیونکہ سیاسی پارٹیوں میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے تشویش اس دن ہو گی جب مجھ پر تنقید یا مخالفت ایک ایسی سمت یا شخص کی طرف سے ہو جو باکردار بھی ہواور سچا اور دیانت دار بھی۔

سابق چیف جسٹس کی الیکشن عمل میں مداخلت کے شواہد

www.swatsmn.com

    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمشن افضل خان کے بعد نگران دور حکومت کے وزیر شہزاد احسن اشرف بھی کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے انتخابی عمل میں مداخلت کی اور اس بارے میں وزارت قانون میں تحریری ثبوت بھی موجود ہیں،کسی کو شک ہے تو وزارت قانون جا کر سابق چیف جسٹس کی الیکشن عمل میں مداخلت کے شواہد حاصل کرسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے الیکشن 2013ءکے وقت کے سابق وزیر صنعت و تجارت شہزاد احسن اشرف نے کہا کہ نگران حکومت کے وزیر قانون نے یہ بھی بتایا کہ الیکشن 2013ءکے بعد افتخار چودھری کو ڈھیروں مبارکبادیں ملیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ اس وقت کے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم شاید کمزور تھے جس کی وجہ سے افتخار چودھری کو نہ روک سکے۔ شہزاد احسن اشرف نے کہا کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا۔ تحقیقات ہوں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    اراکین اسمبلی ترقیاتی فنڈز کے لئے کمیشن وصول کرتے ہیں

    www.swatsmn.com
    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔
    ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لئے تمام اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔ درخواست گزار کی جانب سے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے بیان کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی ترقیاتی فنڈز کے لئے کمیشن وصول کرتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے اراکین آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر  پورا نہیں اترتے۔
    رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کی پیچیدگیوں کا جائزہ لے کر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاق، پنجاب حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 19 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

    کہ وہ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاءپر لاٹھی چارج کریں اور آنسو گیس استعمال کریں

    www.swatsmn.com
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر پولیس آفیسر آفتاب چیمہ کے بیٹے تیمور آفتاب چیمہ نے اپنے فیس بک سٹیٹس پر کہا ہے کہ ان کے والدآفتاب چیمہ پر وفاقی حکومت کی جانب سے دباﺅ ڈالا جارہا تھا کہ وہ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاءپر لاٹھی چارج کریں اور آنسو گیس استعمال کریں لیکن آفتاب چیمہ نے یہ دباﺅ یکسر مسترد کردیا اور نتیجہ میں انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا۔ تیمور چیمہ نے اپنے والد کے اس دو ٹوک فیصلہ کو سراہتے ہوئے حکومت پر تنقید بھی کی۔
    یاد رہے کہ گزشتہ روز  آئی جی اسلام آبادپولیس آفتاب چیمہ کو عہدے سے ہٹا کر خالد خٹک کو  آئی جی اسلام آبادپولیس لگاگیا تھا۔


    Thursday 28 August 2014

    یہ وقت تھر کے معصوم لو گو ں کی زندگیا ں بچا نے کا ہے

    www.swatsmn.com

    یہ وقت تھر کے معصوم لو گو ں کی زندگیا ں بچا نے کا ہے

    قا رئین محرم ! کیا تھر کے اندر پیش آ نے والی صو رتحال صرف چند ہفتوں میں رونما ہو ئی؟نہیں یہ تو کئی مہینوں سے جاری تھی ؟ کیا حکومت کے علاوہ سول سو سا ئٹی کے وہ ادارے جو انسانی حقوق کے لئے کام کرتے ہیں ان کوان تمام صورتحال کا ادراک نہ ہو سکا ؟یہ المناک صورتحال حکومتی غفلت کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں کے کرادار پر بھی سوالیہ نشان ہے ؟تھر پار کر ایسا صحرا جس کے نیچے قدرتی معدنیات کے خزانے با لخصوص کو ئلے کے ذخائر موجود ہیں وہاں کے غریب ہاریوں کی مشکلات سے اس قدر بے خبر ی؟ یہ وقت تھر کے معصوم لو گو ں کی زندگیا ں بچا نے کا ہے اس لئے عوام کو چا ہیے کہ صحرا نشینوں کے لئے اپنے دل کھو ل دیں اور انہیں احساس کمتری سے نکال کر تعاون کریں وہ یہ سمجھیں کہ پوری پاکستانی قوم ان کے دکھ میں شریک ہے ۔

    MBBS , BDS , MD in Kyrgyzstan EXTED.pk

    Admission open  MBBS , BDS , MD in Kyrgyzstan   http://facebook.com/ exted.p k http://www.exted.pk/ Lowest Fee ,   No IELTS...