یورپ میں طیاروں کے غائب ہونے کی وجہ سامنے آگئی
ویانا (نیوز رپورٹ) گزشتہ ہفتے کے دوران 5 اور 10 جون کو یورپ میں متعدد طیارے ریڈار سے 25 سے 30 منٹ کے لئے غائب ہوگئے۔ ان واقعات نے مسافروں اور ایئرلائنز کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا کیونکہ ریڈار پر طیاروں کے نظر نہ آنے سے حادثوں کے امکانات کئی گناءبڑھ جاتے ہیں۔ گم ہونیوالے طیارے آسٹریا، جرمنی، چیک ریپبلک اور سلووا کیا کے اوپر پرواز کرتے ہوئے غائب ہوئے۔ اب سلوواکیا کی ایئر ٹریفک سروسز کمپنی کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ 5 اور 10 جون کو منعقد کی جانے والی جنگی مشقوں کے باعث کچھ دیر کے لئے طیارے ریڈار پر نظر آنا بند ہوگئے۔ کہا گیا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد ریڈیو کمیونیکیشن فریکونسی میں رکاوٹ ڈالنا تھا۔ طیاروں کے غائب ہونے کے بعد فوری طور پر متعلقہ فورس سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد رابطے بحال ہوگئے۔ مشقیں منعقد کرنے والی فورس کا نام نہیں لیا گیا لیکن آسٹرین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ مشقیں نیٹو کے زیر انتظام منعقد کی گئیں۔ دوسری جانب جرمن ایئر کنٹرول کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ ملائیشین طیارے کی پراسرار گمشدگی کے بعد تازہ واقعات پر دنیا بھر میں شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور افسوسناک بات یہ ہے کہ ابھی بھی باع ضابطہ طور پر پورے حقائق ظاہر نہیں کئے گئے۔
www.swatsmn.com
No comments:
Post a Comment