Sunday, 15 June 2014

رطاہر القادری کو گرفتار کرنے کا امکان

www.swatsmn.com

حکومت کا سختی سے نمٹنے کا فیصلہ، شیخ رشید اورطاہر القادری کو گرفتار کرنے کا امکان

14 جون 2014 (22:55)

حکومت کا سختی سے نمٹنے کا فیصلہ، شیخ رشید اورطاہر القادری کو گرفتار کرنے کا امکان
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے شیخ رشید اور طاہر القادری سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور دونوں کو گرفتار کئے جانے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق طاہر القادری نے20جون کو وطن واپسی کا اعلان کر رکھا ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے ائر پورٹ پر ہی انہیں حفاظتی تحویل میں لئے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی اندیشہ ءنقص امن کے تحت حراست میں لئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 20 جون کو ٹرین مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ تحریک انصاف بھی 11 مئی کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں جلسے اور احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری بھی 11 مئی کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اور انتخابی اصلاحات کیلئے پاکستان آ رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...