www.swatsmn.com
عاشق نے رقیب کا دل چبا لیا
جنوبی افریقہ کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی سابقہ محبوبہ کے نئے محبوب کا دل کانٹے اور چھری سے کھا لیا۔
پولیس کے مطابق 62 سالہ مقتول کو سینے اور گردن میں چھری ماری گئی اور ان کے چھرے پر کاٹنے کے نشان تھے۔
گرفتار ہونے والے مشتبہ شخص کا تعلق زمبابوے سے بتایا گیا ہے اور وہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کے علاقے گوگولیتھو میں مقیم تھا۔
ملزم کو پیر کوعدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں وہ خود پر لگائے گئے الزامات کا جواب دے گا۔
پولیس کمشنر شارون جیپھتا کا کہنا ہے کہ پولیس اور گواہوں کے لیے یہ بہت ہیبت ناک واقعہ ہے اور انھیں اس حوالے سے کونسلنگ دی جا رہی ہے۔
ان کے بقول یہ یقینا ایک ’رقابت کا معاملہ تھا
No comments:
Post a Comment