www.swatsmn.com
ملک میں انتشار نہیں دیکھ سکتا، انقلاب کیلئے طاہر القادری کے ساتھ مل سکتا ہوں: عمران خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار نہیں دیکھ سکتا، انقلاب کے لئے طاہر القادری سے مل سکتا ہوں، جب تحریک چلائیں گے سب کو دعوت دیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت ریکارڈ جلسے کئے، مسلم لیگ ن کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مینار پاکستان کو عوام سے بھر کے دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپٹ ترین الیکشن نظام ہے، تحریک انصاف نے انتخابات قبول کئے مگر دھاندلی قبول نہیں کی، آج تک کسی کا پتلا نہیں بنا، نہ بنوں گا، کسی سے ڈکٹیشن لی ہے نہ کبھی لوں گا، ملک کیلئے سیاست کر رہا ہوں، مجھے کسی سے ڈر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے اثاثے 85 کروڑ روپے سے 15 ارب تک پہنچ گئے، کاش میاں صاحب ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا بیٹا ارسلان افتخار کرپٹ آدمی ہے جسے بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کا وائس چیئرمین بنایا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment