Thursday 30 July 2015

نبی اکرم ﷺ کا اسم مبارک لکھا ہے چھپا ہوا خزانہ شوقیہ غوطہ خوروں کواتفاقاً ملا

www.swatsmn.com

اسرائیلی ساحل کے قریب سونے کے 2ہزارقدیم سکے برآمد

تمام سکے 11ویں صدی کے ہیں، نبی اکرم ﷺ کا اسم مبارک لکھا ہے چھپا ہوا خزانہ شوقیہ غوطہ خوروں کواتفاقاً ملا ، مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکاتل ابیب( فارن ڈیسک) اسرائیلی ساحل کے قریب شوقیہ غوطہ خوروں کواتفاقاً سونے کے 2 ہزارقدیم سکے ملے جو انہوں نے حکام کے حوالے کردیے ہیں، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق متعلقہ حکام نے ابتدائی جائزے کے بعد بتایا کہ ان سکوں پر نبی اکرم ﷺ کا اسم مبارک کندہ کیا ہوا ہے ، ماہرین کے مطابق تمام سکے 11ویں صدی عیسوی میں فاطمی خلافت کے زمانے کے معلوم ہوتے ہیں، ان سب کا مجموعی وزن 6 کلو سے زیادہ ہے ، انہوں نے کہ ان سکوں کی مالیت کا تاحال کوئی حتمی اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے ، تاہم یہ طے شدہ بات ہے کہ اپنی مالیت کے لحاظ سے یہ بہت بڑا خزانہ ہے ، انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ دولت فاطمی خلافت کے دوران کسی سرکاری کشتی پر اس وقت کے صدرمقام مصر بھیجی گئی ہو اور جس کشتی پر یہ سکے لے جائے جارہے تھے وہ سمندری طوفان کا شکار ہوکر غرق ہوگئی ہو ، خیال ہے کہ فاطمی خلافت کے زیرنگیں علاقوں سے یہ سرمایہ بطور ٹیکس جمع کیا گیا تھا جو مرکزی حکومت کو بھیجا جارہا تھا، انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بھرپور تحقیق کی جائے گی تاکہ اصل حقائق کا علم ہوسکے ۔
- See more at: 

Monday 27 July 2015

شیطان پھر بہکا کر انٹرنیٹ پر لے گیا

www.swatsmn.com
روس کی ویلام مونیسٹری کے سربراہ نے انٹرنیٹ اور سمارٹ فون پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے
روس کی ایک تاریخی مونیسٹري کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون اور انٹرنیٹ یہاں رہنے والوں کی عبادت میں خلل ڈال رہے ہیں۔
ویلام مونیسٹري کے سربراہ بشپ پینكراٹي کہتے ہیں: ’سمارٹ فون اور سکرین بڑے فتنے ہیں، خاص طور پر نوجوان راہبوں کے لیے اور یہ مونیسٹري کی جدید طرز زندگی کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہیں۔‘
انھوں نے ’آرگيومینٹي آئی فیکٹي‘ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض راہبوں نے ان کے روبرو یہ تسلیم کیا ہے کہ ’شیطان ہمیں گمراہ کرکے دوبارہ انٹرنیٹ تک لے گیا۔‘
انھوں نے بتایا کہ ایک راہب نے تو ’ویب میں مگن ہو جانے کے بعد‘ ولام مونیسٹري کو چھوڑ دیا۔
بشپ کو یہ خدشہ ہے کہ ان کی خانقاہ میں 150 تربیت پانے والے راہبین ’بلاگ لکھنے، چیٹ کرنے اور دعایہ کلمات پوسٹ کرنے‘ میں مصروف ہو جائیں گے جیسا کہ روس اور دنیا کی دوسری عیسائی خانقاہوں میں ہوتا ہے۔‘
بشپ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور سمارٹ فون بڑے فتنے ہیں
بشپ پینكراٹی بذات خود انٹرنیٹ کا استعمال بند کر کے مثال پیش کرنا چاہتے ہیں۔
تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ہچکچاتے ہوئے انٹرنیٹ کا استعمال صرف ’مذہبی امور اور تازہ واقعات کی معلومات، ای میل بھیجنے اور موسم کی معلومات‘ کے لیے کرتے ہیں۔
وہ یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ سمارٹ فون پر مکمل طور پابندی لگانا مشکل امر ہے۔
وہ مشورہ دیتے ہیں کہ نیک نیتی کے انعام کے طور پر عام اور سادہ سے موبائل فون سیٹ دیے جا سکتے ہیں، جیسا کہ یونان کی ماؤنٹ ایتھوز مونیسٹري میں ہو رہا ہے۔
بشپ کے پاس بھی سمارٹ فون ہے اور وہ کہتے ہیں کہ اس پر بنے آدھے کٹے ہوئے سیب کا نشان انھیں یہ یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ’آدم اور حوا نے خدا کے سامنے گناہ کیا تھا۔‘

کہ گلہری کی توڑ پھوڑ سے 300 یورو کا نقصان ہوا ہے

www.swatsmn.com
لندن: شراب کے نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آپ نے اکثر انسانوں کو تو دیکھا ہو گا لیکن آپ یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ برطانیہ میں شراب پینے کی شوقین ایک گلہری نے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے شراب خانے میں گھس کر شراب تو پی ہی لیکن ساتھ ہی ایسی مست ہوئی کہ خوب تباہی مچائی۔

برطانیہ کی کاؤنٹی ورسٹر شائر میں موجود ہنی بورن ریلوے پب کا مالک جب صبح اپنے ہوٹل پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اندر شراب کی بوتلیں ٹوٹیں ہوئیں ہیں اور کیش بکھرا ہوا تھا وہ سمجھا کہ کسی چور نے یہ کارروائی کی ہے لیکن جب وہ ذرا اور اندر جاکر جائزہ لینے لگے تو انہیں چور بھی مل گیا اور وہ تھی ایک گلہری، جو ایک ڈبے میں پھنسی خود کو نکالنے کی کوشش کر رہی تھی۔ کلب کے سیکریٹری سام باؤلٹر کا کہنا تھا کہ گلہری کی توڑ پھوڑ سے 300 یورو کا نقصان ہوا ہے۔
باؤلٹر کا کہنا تھا کہ کئی بوتلیں اور کیش زمین پر بکھرا پڑا تھا جس سے صاف لگ رہا تھا کہ گلہری پورے بار میں گھومتی رہی ہے اور اس نے ایسا نشے کی حالت میں ہی کیا ہے کیوں کہ اس کے قریب پڑی ایک بوتل کافی خالی ہوچکی تھی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ باؤلٹر نے گلہری کو ڈبے سے نکال کر کھڑکی کے راستے آزاد تو کردیا لیکن اس کے بعد بار کے باہرلکھ کر لگا دیا کہ زندگی بھر کے لے اس بار میں گلہریوں کا داخلہ بند ہے۔

ہاکی کی نصف ٹیم غائب، ’سات کھلاڑی امریکہ چلے گئے ہیں‘

www.swatsmn.com
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے روانہ کی جانے والی کیوبا کی ہاکی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور اس کی تقریباً نصف ٹیم غائب ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے کیوبا کے ایک کھلاڑی کے حوالے سے یہ اطلاعات فراہم کی ہیں کہ یہ کھلاڑی امریکہ چلے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ کیوبا کی قومی ٹیم پین امریکن گیمز میں شرکت کی غرض سے ٹورنٹو پہنچی ہے۔
کیوبا کے کھلاڑیوں کا ٹیم سے علیحدہ ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے کیونکہ حالیہ دنوں ایسا دیکھا گیا ہے کہ کھلاڑی زیادہ پیسوں کے لیے چلے جاتے ہیں۔
کیوبا کے کھلاڑی روجر نے ٹیم کا ساتھ چھوڑنے والے کھلاڑیوں کی تعداد سات بتائی ہے۔
’سب جانتے ہیں کہ ہماری ٹیم کے ساتھ کیا ہوا۔ ان میں سے سات کھلاڑی امریکہ میں ہیں۔‘
حال ہی میں امریکہ اور کیوبا کے درمیانی 54 سال بعد سفارتی تعلقات قائم ہوئے ہیں
کیوبا کو ٹرینیڈیڈ اور ٹوبیگو سے صفر کے مقابلے 13 گول سے شکست فاش کا سامنا رہا کیونکہ کیوبا کے پاس کھیلنے کے لیے 11 کھلاڑی نہیں تھے اور انھوں نے صرف آٹھ کھلاڑیوں کے ساتھ اس میچ میں شرکت کی۔
پین امریکن گیمز میں گذشتہ ہفتے کیوبا کے چار کشتی راں بھی غائب ہو گئے تھے۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بیس بال، باکسنگ، والی بال جیسے کھیلوں میں کھلاڑی بیرونی ممالک کے کلبوں سے زیادہ پیسے کا مطالبہ کر سکتے ہیں اور ایسے کھیل کے کھلاڑی قدرے جلدی ٹیم چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا جانا غیرمعمولی بظاہر غیر معمولی بات ہے۔
کیوبا نے جنوری سنہ 2013 میں بیرون ملک سفر سے پابندی ہٹا لی تھی۔
اس کے علاوہ کیوبا نے کھلاڑیوں کی تنخواہ میں اضافہ بھی کیا اور انھیں غیر ملکی کلبوں کے ساتھ معاہدے کرنے کی اجازت بھی دی اس کے باوجود کھلاڑیوں کا زیادہ پیسوں کے لیے بیرون ملک جاکر اکثر غائب ہو جانا سامنے آ رہا ہے۔

ایک سعودی شخص کے ساتھ جس کی بیوی نے اس سے دوسری شادی کا انتقام نہ صرف پیسہ نکلوا

www.swatsmn.com


ریاض: دنیا کا کوئی بھی معاشرہ ہو اس میں عورت اپنی سوکن برداشت نہیں کرسکتی اوراگر اس کا شوہر دوسری شادی کر بھی لے تو وہ اس سے انتقام کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ایسا ہی کچھ ہوا ایک سعودی شخص کے ساتھ جس کی بیوی نے اس سے دوسری شادی کا انتقام نہ صرف پیسہ نکلوا کر لیا بلکہ اس کو قانونی خلاف ورزی میں بھی پھنسا دیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا رہائشی جہاں ایک طرف اپنی دوسری شادی کی خوشیاں مناتے ہوئے اپنی نئی دُلہن کے ساتھ نئی زندگی کے سپنے دیکھ رہا تھا تو دوسری طرف اس کی پہلی بیوی انتقام کے آگ میں جل رہی تھی اور اپنے شوہر سے دوسری شادی کا انتقام لینے کا منصوبہ ترتیب دے رہی تھی جس میں اس نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کا مزا چھکانے کا سوچ لیا تھا۔
بیوی نے دوسری شادی پر اپنے شوہر سے پہلے تو خوب رقم ہتھیائی اور پھر بعد میں وہ اپنے بھائی کے ہمراہ شوہر کی گاڑی پر لانگ ڈرائیو کے لیے نکل پڑی، دوران ڈرائیونگ خاتون نے بھائی سے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کا اصرار کیا جس پر اس کے بھائی نے بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی جس پرسڑک پر نصب کیمروں نے اس خلاف ورزی کو نوٹ کرلیا جس بعد ازوں یوٹیوب پر ڈال دیا گیا۔
اس طرح بیوی نے اپنے شوہر سے اس کی گاڑی کے ذریعے بھی انتقام لیا جس میں اس کی گاڑی سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اسے 3 لاکھ سعودی ریال کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اس کی عدم ادائیگی پر جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔

ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا ہے

www.swatsmn.com
جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا ہے۔
جنوبی افریقین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا اور کرکٹ ساؤتھ افریقا کے درمیان طویل ترین دورے کا شیڈول طے پا گیا ہے جس کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم ستمبر سے دسمبر تک 72 روزہ دورے پر بھارت جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں 4 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، یہ بھارت کے ساتھ جنوبی افریقا کی سب سے طویل ترین سیریز ہوگی۔
دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا آغاز 29 ستمبر کو ٹور میچ سے ہو گا جب کہ سیریز کا باقاعدہ آغاز 2 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 5 جب کہ تیسرا 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
بھارت اور جنوبی افریقا ک درمیان پہلا ون ڈے کانپور میں 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ون ڈے 14، تیسرا 18، چوتھا 22 اور پانچواں اور آخری ون ڈے 25 اکتوبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 5 نومبر سے ہو گا، دوسرا ٹیسٹ 14 نومبر، تیسرا 25 نومبر جب کہ چوتھا ٹیسٹ 3 دسمبر سے شروع ہو گا۔

شادی کی تقریب کے دوران متحارب افراد کی فائرنگ سے 21 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے

www.swatsmn.com
افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں شادی کی تقریب کے دوران متحارب افراد کی فائرنگ سے 21 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے بغلان کے ضلع دیہہ صالح میں شادی کی ایک تقریب جاری تھی کہ کچھ افراد کے درمیان کسی بات پر لفظی جنگ چھڑ گئی جو اس قدر شدت اختیار کر گئی کہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
موقع پر موجود افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 14 سے 60 سال ہیں۔

14 برس کےدوران اب تک 61 ہزار کروڑ پتی ملک چھوڑ چکے ہیں

www.swatsmn.com
 تیسری دنیا کے لوگ عام طور پر بہتر مستقبل کی تلاش میں یورپی ملکوں کا رخ کرتے ہیں لیکن بھارت میں گزشتہ 14 برس کےدوران اب تک 61 ہزار کروڑ پتی ملک چھوڑ چکے ہیں۔ 
بھارتی میڈیا اور عالمی تجزیاتی اداروں کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کروڑ پتیوں کی بڑی تعداد تیزی سے اپنا آبائی ملک چھوڑ کر امریکا، برطانیہ اور دیگر ملکوں میں ناصرف اپنا سرمایہ منتقل کررہی ہے بلکہ وہ وہاں مستقل سکونت بھی اختیار کررہے ہیں، بھارت کے دولت مند طبقے کی اپنا ملک چھوڑنے کی وجہ بھارت میں پست معایر تعلیم، صحت کی ناقص سہولیات، عدم تحفظ اور وہاں رائج ٹیکس نظام ہے۔ ان ہی وجوہات کی بنیاد پر گزشتہ 14 برسوں کے دوران 61 ہزار کروڑ پتی بھارتیوں نے دوسرے ملکوں میں سکونت اختیار کرلی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت دنیا میں چین کے بعد دوسرا ملک ہے جہاں سے دولت مند طبقہ دوسرے ملکوں کا رخ کررہا ہے۔

MBBS , BDS , MD in Kyrgyzstan EXTED.pk

Admission open  MBBS , BDS , MD in Kyrgyzstan   http://facebook.com/ exted.p k http://www.exted.pk/ Lowest Fee ,   No IELTS...