Friday 28 March 2014

یہ وقت تھر کے معصوم لو گو ں کی زندگیا ں بچا نے کا ہے

قا رئین محرم ! کیا تھر کے اندر پیش آ نے والی صو رتحال صرف چند ہفتوں میں رونما ہو ئی؟نہیں یہ تو کئی مہینوں سے جاری تھی ؟ کیا حکومت کے علاوہ سول سو سا ئٹی کے وہ ادارے جو انسانی حقوق کے لئے کام کرتے ہیں ان کوان تمام صورتحال کا ادراک نہ ہو سکا ؟یہ المناک صورتحال حکومتی غفلت کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں کے کرادار پر بھی سوالیہ نشان ہے ؟تھر پار کر ایسا صحرا جس کے نیچے قدرتی معدنیات کے خزانے با لخصوص کو ئلے کے ذخائر موجود ہیں وہاں کے غریب ہاریوں کی مشکلات سے اس قدر بے خبر ی؟ یہ وقت تھر کے معصوم لو گو ں کی زندگیا ں بچا نے کا ہے اس لئے عوام کو چا ہیے کہ صحرا نشینوں کے لئے اپنے دل کھو ل دیں اور انہیں احساس کمتری سے نکال کر تعاون کریں وہ یہ سمجھیں کہ پوری پاکستانی قوم ان کے دکھ میں شریک ہے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بڑے حوصلے سے یہ کہہ کر اپنے آپ کو بر ی الذمہ سمجھ لیا کہ یہ سب انتظامیہ کی غفلت کی بدولت ہوا۔بات ادھر ختم نہیں ہو ئی کیا وزیر اعلیٰ کے ذمہ داری قبول کرنے سے معصوم لوگوں کی جا نیں واپس آ سکتی ہیں ؟ کیا ان مائوں کے دودھ پیتے بچے جو پیاس سے بلک بلک کر حکومت کے رحم و کرم کے انتظار میں دنیا سے چلے گئے کیا وہ واپس آسکتے ہیں؟ اگر آپ ان مائوں کے لخت جگر واپس نہیں دے سکتے ہیں وزیراعلی سندھ کو حکومت میں رہنے کا کو ئی حق نہیں ہے، انہیں پہلے ہی بچے کی موت پر ہی مستعفی ہو جا نا چاہئیے تھاکیونکہ جب قائم علی شاہ تھر کی صورتحال کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں تو اس کے بعد ان کا حکومت میں رہنے کا کو ئی جواز نہیں رہتا ۔
ستم ظریفی کی حد دیکھئے کہ ان کی لاشوں پر وزیر اعلیٰ سندھ نے تھر پارکر جاکر بوفے لنچ تناول فر ما یا جس میں شاہانہ کھانے شامل تھے حیران کن امر ہے کہ غریب ہاریوں کو پانی کی ایک بوند تک میسر نہ آ سکی اور لشکر شاہی، شاہی کھانے اڑاتا رہے۔ ان سے بہتر تو انڈیا کی عام آدمی پارٹی ہے جو عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق کرپشن کے خلاف بل پاس نہ ہو نے کی وجہ پوری صو بائی کابینہ سمیت مستعفی ہو گئی، شاید اس لئے کیونکہ وہ عام آدمی پارٹی تھی یہ پارٹی بھی کسی دور میں عام آدمی کی پارٹی کہلاتی تھی مگر اب اشرافیہ اور عوام کا خون چو سنے والوں کے سوا اس پارٹی کا کو ئی سر ما یہ نہیں رہا ،جس کی سیاست پہلے عوام کے درمیان ہو تی تھی اب ٹو ئیٹر پر ہوتی ہے کیونکہ نام نہاد عوامی لیڈروں کو عوام سے ڈر لگتا ہے روٹی سے بھوکے عوام کہیں ان لیڈروں کو نہ کھا جا ئیں۔
میری گزارش ہے کہ قا رئین کرام آپ بھی تاریخی اوراق سے ظالم ترین حکمرانوں کی سوا نح حیات پڑھیں اور پھر اس کی تصویر موجودہ حکمرانوں میں ڈھونڈنے کی کو شش کریں ۔ ۔ !
بسا اوقا ت سوچتا ہوں کہ اگر موجودہ دور میں چنگیز خان ،ہلاکو خان اور اس طرح کے انسانیت دشمن لوگ ہو تے تو کس کردار کے مالک ہو تے ان کی تصویر کشی کس انداز میں کی جا سکتی ۔ لیکن پھرجب تھر میں معصوم بچوں کی موت کا ننگا ناچ دیکھتا ہوں تو مجھے موجودہ حکمرانوں کی شکل میں میرے سوال کا جواب میسر آ جا تا ہے۔
افسوس صد افسو س کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا نے والے ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے بلا و ل بھٹوخود کس نعرے پر عمل پیرا ہیں؟ یہ حقیقت کھل کر سب کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ایک طرف بلا و ل بھٹو نے تقریبا ً 6ارب روپے کی لاگت سے تہذیب وثقافت کا ناچ لگایا تو دوسری طرف صحرائے تھر جو اس وقت کو چہء قیامت ٹھہرا ہوا ہے وہاں بھوک و افلاس اور سندھ کی سیاسی انتظامیہ کی انتہائی نا اہلی کی بدولت غریب ہاریوں اور ان کے معصوم بچوں کی موت کا ننگا ر قص بام عروج پر تھا جو اس وقت بھی جا ری ہے۔ موجودہ بھٹو کے نام نہاد جانشینوں نے ثابت کر دیا کہ عوام کے ساتھ جو محبت و اخوت کا رشتہ بھٹو نے قائم کیا اور اپنے آنے والے جانشینوں کو جس کی تلقین کی وہ بالکل اس کے منافی چل رہے ہیں عوام کو روٹی کپڑا اور مکان فراہم کرنے کا جو نعرہ بھٹو نے لگا یا تھا آج ان کا نعرہ روٹی کپڑا مکان چھیننے کے مصداق ہے بھٹو نے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے خاطر خود پھانسی لی اور موجودہ پیپلز پارٹی نے بنیادی سہو لتیں چھین کر عوام کو پھا نسی کے پھندے پر لٹکا دیا ہے۔
ناچ گانوں پر اربوں خرچ کرنے والی حکومت کو بھوک افلاس سے مرتے بچوں کا کو ئی خیال نہیں آیا تہذیب و ثقافت کے نام پر نت نئے ڈرامے کیے گئے، کچھ ڈرامے میڈیا کے کیمروں کے سامنے تصاویر اتروا کر کئے جائیں گے اور جب تک ہمارے سیاستدانوں کو ان شعبدہ بازیوں سے فرصت ملے گی تو کو ئی اور بحران پیدا ہو چکا ہوگا ۔
اگر کوئی پہلوان میدان سے باہر صرف اور صرف بھڑکوں سے فریق کو دبانے کی کوشش کرے اور اپنے مضبوط جسم کی نمائش سے فریق کو ڈرانے کی کوشش کرے تو کیا اس طرح وہ فاتح پہلوان تسلیم کرلیا جائے گا ۔ میرا تو خیال ہے کہ آپ کا جواب بھی یقیناً نہ میں ہی ہوگا کیونکہ حقیقت تو ویسے یہی ہے کہ پہلوان تو درحقیقت وہی ہوتا ہے جو میدان میں فریق کو چت کرے۔
ایشیاء کپ کے آغاز سے کچھ ہی دنوں پہلے کی بات ہے کہ کرکٹ کی دنیا میں ایک بھونچال آیا۔ ایک ایسا بھونچال جس نے کرکٹ کے ہر چاہنے والوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔جی ہاں آپ بالکل صحیح سمجھے ۔۔۔ میں بگ تھری کی بات کررہا ہوں ۔کرکٹ میں مروجہ کسی بھی قانون کا سہارا لینے کی کوشش کی جائے مگر اس بات کی اجازت ہر گز نہیں ملتی کہ پیسے کی بنیاد پر اس کھیل کو تقسیم در تقسیم کردیا جائے۔ یہ بالکل ایسا ہی کہ میدان سے باہر تین پہلوانوں نے بھڑکیں ماریں ۔۔۔ اور ہواوہی جس کا ڈر تھا یعنی اکثریت نے خوف کے باعث اُن کے راج کو تسلیم کرلیا۔ مگر پاکستان ابتداء سے انتہا تک مخالف سمت میںنہ صرف کھڑا رہا بلکہ مسلسل دوسرے ممالک کو اس خوف سے نہ ڈرنے کا مشورہ دیتا رہا ۔
لیکن حالات و واقعات کا جائز لیں تو پتہ یہی چلتا ہے کہ یہ تینوں شیر بشمول بھارت، آسٹریلیا اور برطانیہ میدان سے باہر بھڑکیں ہی مارتے رہے۔ابھی انڈر 19 ورلڈکپ منعقد ہوا ۔۔۔۔ لیکن تینوں ممالک میں سے ایک بھی فائنل تک پہنچنے کا اہل ثابت نہیں ہوا اور مقابلہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوا۔ جو ان تینوں بڑوں کے لیے شرمندگی کا مقام ہونا چاہیے اگر تھوڑی سی بھی ‘شرم’ ہو تو۔

Weather Conditions for Swat, Pakistan

Weather Conditions for Swat, Pakistan

Light Drizzle
Feels Like:
12 °C
Dewpoint:
6 °C
Humidity:
68%
Wind Speed:
0 kph
( 0 Beufort, Calm )
Wind Direction:
Barometer:
mb
Visibility:
10 km
Rainfall:
0 mm
UV Index:
4
Sunrise:
6:03 AM
Sunset:
18:28 PM
Moon Phase:
Waning Crescent
Waning Crescent
Weather data updated every 3 hour.
All dates and times listed in local time of this city.
Light Drizzle Swat, Pakistan Weather Condition, Forecast and Temperature
10 °C
-2...13 °C
Last Updated: Friday, 28 March 2014 13:06:29 +0500 (Local Time)
Station: Sakhra, Pakistan
City Map
Extended Forecast from :
www.wunderground.com

Today's Hour by Hour Forecast

Click on the title for show forecast hour by hour.

7 days forecast for Swat, Pakistan

Charts:   

Today, Friday, 28 March 2014

Chance of Rain
Chance of Rain
Charts:  
 
Low: -2 °C | Hi.: 13 °C
Humidity: 44% (from: 38% to: 88%) | Change of Rain: 70%
Wind Speed: 11 kph, ( 3 Beufort, Gentle breeze ), maximum to: 13 kph, ( 3 Beufort, Gentle breeze )
Wind Direction:  
SSE
 SSE
Sunrise: 6:04
Sunset: 18:26

Tomorrow, Saturday, 29 March 2014

Chance of Rain
Chance of Rain
Charts:  
 
Low: -4 °C | Hi.: 13 °C
Humidity: 37% (from: 34% to: 97%) | Change of Rain: 70%
Wind Speed: 8 kph, ( 2 Beufort, Light breeze ), maximum to: 10 kph, ( 2 Beufort, Light breeze )
Wind Direction:  
SSW
 SSW
Sunrise: 6:03
Sunset: 18:27

Today's Hour by Hour Forecast

Click on the title for show forecast hour by hour.

Sunday, 30 March 2014

Clear
Clear
Charts:  
 
Low: -2 °C | Hi.: 14 °C
Humidity: 25% (from: 22% to: 78%) | Change of Rain: 0%
Wind Speed: 3 kph, ( 1 Beufort, Light air ), maximum to: 14 kph, ( 3 Beufort, Gentle breeze )
Wind Direction:  
SSE
 SSE
Sunrise: 6:01
Sunset: 18:28

Today's Hour by Hour Forecast

Click on the title for show forecast hour by hour.

Monday, 31 March 2014

Clear
Clear
Charts:  
 
Low: 0 °C | Hi.: 17 °C
Humidity: 25% (from: 18% to: 52%) | Change of Rain: 0%
Wind Speed: 5 kph, ( 2 Beufort, Light breeze ), maximum to: 14 kph, ( 3 Beufort, Gentle breeze )
Wind Direction:  
SSE
 SSE
Sunrise: 6:00
Sunset: 18:29

Today's Hour by Hour Forecast

Click on the title for show forecast hour by hour.

Tuesday, 1 April 2014

Partly Cloudy
Partly Cloudy
Charts:  
 
Low: 0 °C | Hi.: 13 °C
Humidity: 30% (from: 19% to: 54%) | Change of Rain: 0%
Wind Speed: 6 kph, ( 2 Beufort, Light breeze ), maximum to: 13 kph, ( 3 Beufort, Gentle breeze )
Wind Direction:  
SSE
 SSE
Sunrise: 5:58
Sunset: 18:29

Today's Hour by Hour Forecast

Click on the title for show forecast hour by hour.

Wednesday, 2 April 2014

Chance of Rain
Chance of Rain
Charts:  
 
Low: -1 °C | Hi.: 11 °C
Humidity: 42% (from: 35% to: 70%) | Change of Rain: 50%
Wind Speed: 6 kph, ( 2 Beufort, Light breeze ), maximum to: 8 kph, ( 2 Beufort, Light breeze )
Wind Direction:  
SSE
 SSE
Sunrise: 5:57
Sunset: 18:30

Today's Hour by Hour Forecast

Click on the title for show forecast hour by hour.

Thursday, 3 April 2014

Partly Cloudy
Partly Cloudy
Charts:  
 
Low: 0 °C | Hi.: 15 °C
Humidity: 34% (from: 26% to: 75%) | Change of Rain: 0%
Wind Speed: 5 kph, ( 2 Beufort, Light breeze ), maximum to: 10 kph, ( 2 Beufort, Light breeze )
Wind Direction:  
South
 South
Sunrise: 5:56
Sunset: 18:31

Today's Hour by Hour Forecast

Click on the title for show forecast hour by hour.
Swat weather Get up-to-date and live weather condition and weather forecast for Swat city in Pakistan or check other pakistani local city weather with live weather updates online. Check weather forecast, humidity, Swat temperature, Swat weather conditions, wind, chill, dew point and gust online. If a weather forecast for a city is not available please check back later as weather is updated hourly. Further this page offers the following Swat weather map and charts, Swat weather forecast, high and low temperatures, humidity, Swat 7-days weather forecast with hourly updates and alerts.

کوہلی سے تو شاہد آفریدی بہتر ہے!

دنیا میں موجود کم از کم ایک مسلمہ اصول سے تو میں بہت اچھی طرح واقف ہوں اور وہ یہ ہے کہ ہر ایک معاملہ میں انسان کے پاس دو آپشنز موجود ہوتے ہیں ۔۔۔۔ یا تو وہ اُس میں پسندیدگی کا اظہار کرتا ہے یا پھر نا پسندیدگی کا ۔ ایسا کبھی بھی نہیں ہوسکتا کہ جب انسان سے کسی معاملے پر رائے لی جائے تو بیک وقت وہ اُس کی حمایت بھی کرے اور مخالفت بھی۔اور میری ذاتی رائے تو یہی ہے کہ اس اظہارِ رائے کا بہرحال احترام ضرور کرنا چاہیے۔
گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کا میچ ایک محفل میں دیکھنے کا اتفاق ہوا۔اب اس کو اتفاق کہیں یا کچھ اور مگر میری توجہ میچ سے زیادہ لوگوں کے جذبات کو دیکھنے پر مرکوز تھیں۔ جوش و خروش قابل دید تھا۔ ہر ایک بال پر وہاں موجود لوگ خوشی اور غم کا اظہار کررہے تھے۔لیکن یہاں ایک سب سے اچھی بات جس نے مجھے ذاتی طور پر بہت متاثر کیا وہ اتحاد و اتفاق تھا یعنی سب ایک ہی پلڑے میں نظر آئے اور وہ پلڑہ پاکستان کی جیت کا تھا۔یہ اس قدر اچھا منظر تھا کہ فوری طور پر خواہش نے جنم لیا کہ کاش یہ قوم تمام نہیں لیکن اکثر معاملات میں اسی اتحاد کا مظاہرہ کرے۔

بنگلہ دیشی ٹیم میں اختلافات کی چنگاری آگ میں تبدیل ہونے لگی،

ڈھاکا: بنگلہ دیشی ٹیم میں اختلافات کی چنگاری آگ میں تبدیل ہونے لگی، کپتان مشفیق الرحیم اور سینئر پلیئر شکیب الحسن ایک دوسرے سے سخت نالاں ہیں، تنازع میں بورڈ چیف  بھی کود پڑے اور انھوں نے حالیہ بیان پر کپتان کی سرزنش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کی کارکردگی زیادہ خاص نہیں ہے، ٹیم کو سپر ٹین مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 73 رنز سے شکست ہوئی،اس سے قبل وہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہانگ کانگ جیسی کمزور ٹیم کو بھی زیر نہ کر سکی تھی۔  کپتان مشفیق الرحیم دبے لفظوں سینئرز پر تنقید کرتے رہتے ہیں، گذشتہ دنوں مقامی میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا تھا کہ ٹیم سے کسی معجزے کی توقع نہ کریں، ہم صرف حریف ٹیم کے برے دن ہی جیت سکتے ہیں، پلیئرز ٹیم میں جگہ کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔گذشتہ روز بورڈ چیف نظم الحسن نے کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ مجھے مشفیق الرحیم کی تشویش کی کوئی بھی معقول وجہ نظر نہیں آتی، محمود اللہ اور ناصر حسین کو متواتر مواقع دیے گئے۔
جو بھی کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو واپس بھی آسکتا ہے لیکن اگر کسی دوسرے پلیئر کو کھیلنے کا موقع نہیں دیا جاتا تو پھر اسکواڈ میں رکھنے کا کیا فائدہ؟ انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ایک علیحدہ کوچ کی تقرری کریں گے، مختصر طرزکے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم میں بھی تبدیلیاں اور چند نئے کھلاڑی شامل کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں پر واضح کردیا گیاکہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر وہ کسی صورت اسکواڈ میں نہیں رہ سکیں گے۔

ورلڈ ٹی 20؛ آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری


تازہ ترین خبریں لاہور:توہینِ رسالت کے عیسائی ملزم کے لیے موت کی سزا


ورلڈ ٹی 20: اہم میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہ

توہینِ رسالت کے عیسائی ملزم کے لیے موت کی سزا

لاہور میں ایک عدالت نے توہینِ رسالت کے ملزم مسیحی نوجوان ساون مسیح کو سزائے موت سناتے ہوئے ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

گواسکر بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری صدر


بھارت کی سپریم کورٹ نے سپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی کے الزامات کے پس منظر میں آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے دوران کرکٹ کنٹرول بورڈ کی کمان عبوری طور پر عہد رفتہ کے کھلاڑی سنیل گواسکر کے سپرد کر دی ہے۔

’قابلِ بھروسہ معلومات کی بنیاد پر تلاش کا علاقہ تبدیل‘


آسٹریلوی حکام کے مطابق ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کے بارے میں نئی قابلِ بھروسہ معلومات ملنے کے بعد جمعے کو تلاش کا عمل ایک نئے علاقے میں شروع کیا گیا ہے۔

MBBS , BDS , MD in Kyrgyzstan EXTED.pk

Admission open  MBBS , BDS , MD in Kyrgyzstan   http://facebook.com/ exted.p k http://www.exted.pk/ Lowest Fee ,   No IELTS...