Thursday, 12 June 2014

ہمارے ایم پی اے نے ہی ہمیں یہ مشورہ دیا ہے کہ عوام احتجاج کریں

www.swatsmn.com


سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں مکینوں نے بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمروں کی خرابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااورشہر کے مرکزی نشاط چوک میں دھرنا دیکر ٹریفک کو بند کردیا ،دھرنے کی وجہ سے شہر میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،
مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے بدترین لوڈشیڈنگ اور مسلسل ٹرانسفارمروں کی خرابی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شہرکے مرکزی نشاط چوک میں دھرنادیکر ٹریفک کے لئے بند کردیا جس کی وجہ سے شہر میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید گرمی میں سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑا،مظاہرین کا موقف تھا کہ وہ ایم پی اے پاس جاتے ہیں توکہتے ہیں واپڈا والوں کے پاس جاؤ جبکہ واپڈا والے ایم پی اے کے پاس جانے والوں کے پاس جانے کو کہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے ایم پی اے نے ہی ہمیں یہ مشورہ دیا ہے کہ عوام احتجاج کریں 


No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...