Monday 23 May 2016

ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ 20ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺑﻨﺎ

www.swatsmn.com

ﮨﻢ ﻧﮯ ﺑﭽﭙﻦ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮬﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﻘﺪﻭﻧﯿﮧ ﮐﺎ ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ 20ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺑﻨﺎ۔ 23 ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﻘﺪﻭﻧﯿﮧ ﺳﮯ ﻧﮑﻼ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﭘﻮﺭﺍ ﯾﻮﻧﺎﻥ ﻓﺘﺢ ﮐﯿﺎ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮦ ﺗﺮﮐﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ، ﭘﮭﺮ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﺍﺭﺍ ﮐﻮ ﺷﮑﺴﺖ ﺩﯼ، ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﺷﺎﻡ ﭘﮩﻨﭽﺎ، ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﺮﻭﺷﻠﻢ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺑﻞ ﮐﺎ ﺭﺥ ﮐﯿﺎ، ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﻣﺼﺮ ﭘﮩﻨﭽﺎ، ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﺍٓﯾﺎ، ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﻮﺭﺱ ﺳﮯ ﺟﻨﮓ ﻟﮍﯼ، ﺍﭘﻨﮯ ﻋﺰﯾﺰ ﺍﺯ ﺟﺎﻥ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﮐﯽ ﯾﺎﺩ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺎﻟﯿﮧ ﺷﮩﺮ ﺍٓﺑﺎﺩ ﮐﯿﺎ، ﻣﮑﺮﺍﻥ ﺳﮯ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ، ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﭨﺎﺋﯿﻔﺎﺋﯿﮉ ﻣﯿﮟ ﻣﺒﺘﻼ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ 323 ﻗﺒﻞ ﻣﺴﯿﺢ ﻣﯿﮟ 33 ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﺨﺖ ﻧﺼﺮ ﮐﮯ ﻣﺤﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﮐﺮ ﮔﯿﺎ، ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﺍٓﺝ ﺗﮏ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ، ﻭﮦ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﺎ ﻋﻈﯿﻢ ﺟﺮﻧﯿﻞ، ﻓﺎﺗﺢ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﻧﺎﻣﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ ﺩﯼ ﮔﺮﯾﭧ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺳﮑﻨﺪﺭ ﺍﻋﻈﻢ ﯾﻌﻨﯽ ﺑﺎﺩﺷﺎﮨﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺑﻨﺎﺩﯾﺎ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍٓﺝ ﺍﮐﯿﺴﻮﯾﮟ ﺻﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﻣﻮﺭﺧﯿﻦ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﯾﮧ ﺳﻮﺍﻝ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﯿﺎ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ ﮐﻮ ﺳﮑﻨﺪﺭﺍﻋﻈﻢ ﮐﮩﻼﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﻖ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﮯ؟ ﻣﯿﮟ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﻣﻮﺭﺧﯿﻦ ﮐﻮ ﺳﮑﻨﺪﺭ ﺍﻋﻈﻢ ﺍﻭﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﯽ ﻓﺘﻮﺣﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﺭﻧﺎﻣﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﻮﺍﺯﻧﮯ ﮐﯽ ﺩﻋﻮﺕ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ، ﺍٓﭖ ﺑﮭﯽ ﺳﻮچیے
ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﺎ ﺑﯿﭩﺎ ﺗﮭﺎ، ﺍﺳﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﮔﮭﮍﺳﻮﺍﺭﯼ ﺳﮑﮭﺎﺋﯽ، ﺍﺳﮯ ﺍﺭﺳﻄﻮ ﺟﯿﺴﮯ ﺍﺳﺘﺎﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﺻﺤﺒﺖ ﻣﻠﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﻭﮦ ﺑﯿﺲ
ﺳﺎﻝ ﮐﺎ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺗﺨﺖ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﺝ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ، ﺟﺐ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﺑﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﯽ 7 ﭘﺸﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮔﺰﺭﺍ ﺗﮭﺎ، ﺍٓﭖ ﺑﮭﯿﮍ ﺑﮑﺮﯾﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻧﭧ ﭼﺮﺍﺗﮯ ﭼﺮﺍﺗﮯ ﺑﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺗﻠﻮﺍﺭ ﺑﺎﺯﯼ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﺍﻧﺪﺍﺯﯼ ﺑﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﺍﮐﯿﮉﻣﯽ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﯿﮑﮭﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺳﮑﻨﺪﺭ ﺍﻋﻈﻢ ﻧﮯ ﺍٓﺭﮔﻨﺎﺋﺰﮈ ﺍٓﺭﻣﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ 10 ﺑﺮﺳﻮﮞ ﻣﯿﮟ 17 ﻻﮐﮫ ﻣﺮﺑﻊ ﻣﯿﻞ ﮐﺎ ﻋﻼﻗﮧ ﻓﺘﺢ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ، ﺟﺐ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻧﮯ 10 ﺑﺮﺳﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍٓﺭﮔﻨﺎﺋﺰﮈ ﺍٓﺭﻣﯽ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ 22 ﻻﮐﮫ ﻣﺮﺑﻊ ﻣﯿﻞ ﮐﺎ ﻋﻼﻗﮧ ﻓﺘﺢ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﻡ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﯽ ﺩﻭ ﺳﭙﺮ ﭘﺎﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﺷﺎﻣﻞ ﺗﮭﯿﮟ۔
ﺍٓﺝ ﮐﮯ ﺳﯿﭩﻼﺋﭧ، ﻣﯿﺰﺍﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﺍٓﺑﺪﻭﺯﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺍﺗﻨﯽ ﺑﮍﯼ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻧﮯ ﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﮔﮭﻮﮌﻭﮞ ﮐﯽ ﭘﯿﭩﮫ ﭘﺮ ﻓﺘﺢ ﮐﺮﺍﺋﯽ ﺗﮭﯽ، ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﻭ ﺍﻧﺼﺮﺍﻡ ﺑﮭﯽ ﭼﻼﯾﺎ ﺗﮭﺎ، ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ ﻧﮯ ﻓﺘﻮﺣﺎﺕ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﺟﺮﻧﯿﻞ ﻗﺘﻞ ﮐﺮﺍﺋﮯ، ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﺟﺮﻧﯿﻠﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺟﻮﺍﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﮭﻮﮌﺍ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺑﻐﺎﻭﺗﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻓﻮﺝ ﻧﮯ ﺍٓﮔﮯ ﺑﮍﮬﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺩﯾﺎ، ﻟﯿﮑﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﺳﺎﺗﮭﯽ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺣﮑﻢ ﺳﮯ ﺳﺮﺗﺎﺑﯽ ﮐﯽ ﺟﺮﺍٔﺕ ﻧﮧ ﮨﻮﺋﯽ.
ﻭﮦ ﺍﯾﺴﮯ ﮐﻤﺎﻧﮉﺭ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﻋﯿﻦ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﺟﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﻋﺎﻟﻢ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﮮ ﺳﭙﮧ ﺳﺎﻻﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﺧﺎﻟﺪ ﺑﻦ ﻭﻟﯿﺪ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﻮ ﻣﻌﺰﻭﻝ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺣﮑﻢ ﭨﺎﻟﻨﮯ ﮐﯽ ﺟﺮﺍٔﺕ ﻧﮧ ﮨﻮﺋﯽ۔ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺳﻌﺪ ﺑﻦ ﺍﺑﯽ ﻭﻗﺎﺹ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﻮ ﮐﻮﻓﮯ ﮐﯽ ﮔﻮﺭﻧﺮﯼ ﺳﮯ ﮨﭩﺎ ﺩﯾﺎ۔ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺣﺎﺭﺙ ﺑﻦ ﮐﻌﺐ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮﯼ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﮯ ﻟﯽ۔ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮﻭ ﺑﻦ ﺍﻟﻌﺎﺹ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﺎ ﻣﺎﻝ ﺿﺒﻂ ﮐﺮﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺣﻤﺺ ﮐﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮﮐﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﺑﻼ ﮐﺮ ﺍﻭﻧﭧ ﭼﺮﺍﻧﮯ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ، ﻟﯿﮑﻦ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺣﮑﻢ ﻋﺪﻭﻟﯽ ﮐﯽ ﺟﺮﺍٔﺕ ﻧﮧ ﮨﻮﺋﯽ۔
ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭﻧﮯ 17 ﻻﮐﮫ ﻣﺮﺑﻊ ﻣﯿﻞ ﮐﺎ ﻋﻼﻗﮧ ﻓﺘﺢ ﮐﯿﺎ، ﻟﯿﮑﻦ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﻈﺎﻡ ، ﮐﻮﺋﯽ ﺳﺴﭩﻢ ﻧﮧ ﺩﮮ ﺳﮑﺎ، ﺟﺐ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻧﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﺳﺴﭩﻢ ﺩﯾﮯ ﺟﻮ ﺍٓﺝ ﺗﮏ ﭘﻮﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺭﺍﺋﺞ ﮨﯿﮟ،
✅ ﺳﻦ ﮨﺠﺮﯼ ﮐﺎ ﺍﺟﺮﺍ ﮐﯿﺎ۔
✅ ﺟﯿﻞ ﮐﺎ ﺗﺼﻮﺭ ﺩﯾﺎ۔
✅ ﻣﻮٔﺫﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﻨﺨﻮﺍﮨﯿﮟ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﮟ
✅ ﻣﺴﺠﺪﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﮐﺎ ﺑﻨﺪ ﻭ ﺑﺴﺖ ﮐﺮﺍﯾﺎ.
✅ﭘﻮﻟﺲ ﮐﺎ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺑﻨﺎﯾﺎ۔
✅ ﺍﯾﮏ ﻣﮑﻤﻞ ﻋﺪﺍﻟﺘﯽ ﻧﻈﺎﻡ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﺭﮐﮭﯽ۔
✅ ﺍٓﺏ ﭘﺎﺷﯽ ﮐﺎ ﻧﻈﺎﻡ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﺮﺍﯾﺎ۔
✅ ﻓﻮﺟﯽ ﭼﮭﺎﻭٔﻧﯿﺎﮞ ﺑﻨﻮﺍﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻓﻮﺝ ﮐﺎ ﺑﺎﻗﺎﻋﺪﮦ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﯿﺎ۔
✅ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺩﻭﺩﮪ ﭘﯿﺘﮯ ﺑﭽﻮﮞ، ﻣﻌﺬﻭﺭﻭﮞ، ﺑﯿﻮﺍﻭٔﮞ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﺍٓﺳﺮﺍﻭٔﮞ ﮐﮯ ﻭﻇﺎﺋﻒ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﮯ۔
✅ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ، ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻋﮩﺪﯾﺪﺍﺭﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﺛﺎﺛﮯ ﮈﮐﻠﯿﺌﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎﺗﺼﻮﺭ ﺩﯾﺎ۔
✅ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺑﮯ ﺍﻧﺼﺎﻓﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺟﺠﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﺰﺍ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﺎ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺑﮭﯽ ﺷﺮﻭﻉ
ﮐﯿﺎ
✅ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﮐﻼﺱ ﮐﯽ ﺍﮐﺎﻭٔﻧﭩﺒﻠﭩﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯽ۔
✅ ﺍٓﭖ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﺗﺠﺎﺭﺗﯽ ﻗﺎﻓﻠﻮﮞ ﮐﯽ ﭼﻮﮐﯿﺪﺍﺭﯼ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔
ﺍٓﭖ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﻋﺪﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﻭﮦ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮯ ﺧﻮﻑ ﺳﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺍٓﭖ ﮐﺎ ﻓﺮﻣﺎﻥ ﺗﮭﺎ ’’ﻗﻮﻡ ﮐﺎ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﻗﻮﻡ ﮐﺎ ﺳﭽﺎ ﺧﺎﺩﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔‘‘
ﺍٓﭖ ﮐﯽ ﻣﮩﺮ ﭘﺮ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ
’’ﻋﻤﺮ ! ﻧﺼﯿﺤﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﻮﺕ ﮨﯽ ﮐﺎﻓﯽ ﮨﮯ‘‘۔
 ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﺩﺳﺘﺮﺧﻮﺍﻥ ﭘﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﺩﻭ ﺳﺎﻟﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﮯ ﮔﺌﮯ۔
 ﺍٓﭖ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﺳﺮ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺍﯾﻨﭧ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﺳﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔
 ﺍٓﭖ ﺳﻔﺮ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺟﮩﺎﮞ ﻧﯿﻨﺪ ﺍٓﺟﺎﺗﯽ ﺗﮭﯽ، ﺍٓﭖ ﮐﺴﯽ ﺩﺭﺧﺖ ﭘﺮ ﭼﺎﺩﺭ ﺗﺎﻥ ﮐﺮ ﺳﺎﯾﮧ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﻮ ﺟﺎﺗﮯ
ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﻧﻨﮕﯽ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﺩﺭﺍﺯ ﮨﻮﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔
 ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﮐﺮﺗﮯ ﭘﺮ 14ﭘﯿﻮﻧﺪ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﭘﯿﻮﻧﺪﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﺮﺥ ﭼﻤﮍﮮ ﮐﺎ ﭘﯿﻮﻧﺪ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﺎ۔ ﺍٓﭖ ﻣﻮﭨﺎ ﮐﮭﺮﺩﺭﺍ ﮐﭙﮍﺍ ﭘﮩﻨﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍٓﭖ ﮐﻮ ﻧﺮﻡ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﮐﭙﮍﮮ ﺳﮯ ﻧﻔﺮﺕ ﺗﮭﯽ۔
 ﺍٓﭖ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺟﺐ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻋﮩﺪﮮ ﭘﺮ ﻓﺎﺋﺰ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺛﺎﺛﻮﮞ ﮐﺎ ﺗﺨﻤﯿﻨﮧ ﻟﮕﻮﺍ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺎﺱ ﺭﮐﮫ ﻟﯿﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻋﮩﺪﮮ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺛﺎﺛﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﺗﻮ ﺍٓﭖ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﮐﺎﻭٔﻧﭩﺒﻠﭩﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔
 ﺍٓﭖ ﺟﺐ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﺑﻨﺎﺗﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﻧﺼﯿﺤﺖ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔
ﮐﺒﮭﯽ ﺗﺮﮐﯽ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﭘﺮ ﻧﮧ ﺑﯿﭩﮭﻨﺎ، ﺑﺎﺭﯾﮏ ﮐﭙﮍﮮ ﻧﮧ ﭘﮩﻨﻨﺎ، ﭼﮭﻨﺎ ﮨﻮﺍ ﺍٓﭨﺎ ﻧﮧ ﮐﮭﺎﻧﺎ، ﺩﺭﺑﺎﻥ ﻧﮧ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﻓﺮﯾﺎﺩﯼ ﭘﺮ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﺑﻨﺪ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﺎ۔
 ﺍٓﭖ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﻇﺎﻟﻢ ﮐﻮ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﺩﯾﻨﺎ ﻣﻈﻠﻮﻣﻮﮞ ﭘﺮ ﻇﻠﻢ ﮨﮯ.
 ﺍٓﭖ ﮐﺎ ﯾﮧ ﻓﻘﺮﮦ ﺍٓﺝ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺣﻘﻮﻕ ﮐﮯ ﭼﺎﺭﭨﺮ ﮐﯽ ﺣﯿﺜﯿﺖ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ۔ "ﻣﺎﺋﯿﮟ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺍٓﺯﺍﺩ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ، ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﺐ ﺳﮯ ﻏﻼﻡ ﺑﻨﺎﻟﯿﺎ۔"
 ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﮐﺜﺮ ﺳﻮﭼﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﻮﮞ۔ "ﻋﻤﺮ ﺑﺪﻝ ﮐﯿﺴﮯ ﮔﯿﺎ۔‘‘
 ﺍٓﭖ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺧﻠﯿﻔﮧ ﺗﮭﮯ، ﺟﻨﮩﯿﮟ ’’ﺍﻣﯿﺮ ﺍﻟﻤﻮﻣﻨﯿﻦ ‘‘ ﮐﺎ ﺧﻄﺎﺏ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﺬﺍﮨﺐ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﺼﻮﺻﯿﺖ ﮨﮯ ، *ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺧﺼﻮﺻﯿﺖ ﻋﺪﻝ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻭﮦ ﺷﺨﺼﯿﺖ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺍﺱ ﺧﺼﻮﺻﯿﺖ ﭘﺮ ﭘﻮﺭﺍ ﺍﺗﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﻋﺪﻝ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻋﺪﻝ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻋﺪﻝِ ﻓﺎﺭﻭﻗﯽ ﮨﻮﮔﯿﺎ۔
ﺍٓﭖ ﺷﮩﺎﺩﺕ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﻣﻘﺮﻭﺽ ﺗﮭﮯ، ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍٓﭖ ﮐﯽ ﻭﺻﯿﺖ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍٓﭖ ﮐﺎ ﻭﺍﺣﺪ ﻣﮑﺎﻥ ﺑﯿﭻ ﮐﺮ ﺍٓﭖ ﮐﺎ ﻗﺮﺽ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍٓﭖ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﻭﺍﺣﺪ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﻓﺮﺍﺕ ﮐﮯ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺘﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﮭﻮﮎ ﺳﮯ ﻣﺮﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺳﺰﺍ ﻋﻤﺮ( ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ) ﮐﻮ ﺑﮭﮕﺘﻨﺎ ﮨﻮﮔﯽ۔
ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﻋﺪﻝ ﮐﯽ ﯾﮧ ﺣﺎﻟﺖ ﺗﮭﯽ۔ ﺍٓﭖ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﺍٓﭖ ﮐﯽ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﮐﮯ ﺩﻭﺭ ﺩﺭﺍﺯ ﻋﻼﻗﮯ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﭼﺮﻭﺍﮨﺎ ﺑﮭﺎﮔﺘﺎ ﮨﻮﺍ ﺍٓﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭼﯿﺦ ﮐﺮ ﺑﻮﻻ ’’ ﻟﻮﮔﻮ! ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﮨﻮﮔﯿﺎ۔‘‘
ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ’’ﺗﻢ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﺳﮯ ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﻣﯿﻞ ﺩﻭﺭ ﺟﻨﮕﻞ ﻣﯿﮟ ﮨﻮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﺳﺎﻧﺤﮯ ﮐﯽ ﺍﻃﻼﻉ
ﮐﺲ ﻧﮯ ﺩﯼ۔‘‘
ﭼﺮﻭﺍﮨﺎ ﺑﻮﻻ ’’ﺟﺐ ﺗﮏ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺯﻧﺪﮦ ﺗﮭﮯ، ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮭﯿﮍﯾﮟ ﺟﻨﮕﻞ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﺧﻮﻑ ﭘﮭﺮﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﺭﻧﺪﮦ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍٓﻧﮑﮫ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﻧﮩﯿﮞﺪﯾﮑﮭﺘﺎ ﺗﮭﺎ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍٓﺝ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺍﯾﮏ ﺑﮭﯿﮍﯾﺎ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮭﯿﮍ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﮭﯿﮍﯾﮯ ﮐﯽ ﺟﺮﺍٔﺕ ﺳﮯ ﺟﺎﻥ ﻟﯿﺎ ﮐﮧ ﺍٓﺝ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔‘‘
ﻣﯿﮟ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﻣﻮﺭﺧﯿﻦ ﮐﻮ ﺩﻋﻮﺕ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ، ﻭﮦ ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ ﮐﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ
ﻓﺎﺭﻭﻕ ﮐﮯ ﺣﻀﻮﺭ ﭘﮩﺎﮌ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮐﻨﮑﺮ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﮮ ﮔﺎ، ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ ﮐﯽ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻭﻓﺎﺕ ﮐﮯ 5ﺳﺎﻝ ﺑﻌﺪ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﮔﺌﯽ*، ﺟﺐ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺟﺲ ﺟﺲ ﺧﻄﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﺎ ﺟﮭﻨﮉﺍ ﺑﮭﺠﻮﺍﯾﺎ، ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﺍٓﺝ ﺑﮭﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﮐﺒﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﮐﺒﺮ ﮐﯽ ﺻﺪﺍﺋﯿﮟ ﺍٓﺗﯽ ﮨﯿﮟ، ﻭﮨﺎﮞ ﺍٓﺝ ﺑﮭﯽ ﻟﻮﮒ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺻﺮﻑ ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﭧ ﮐﺮ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ، ﺟﺐ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﮯ ﺑﻨﺎﺋﮯ ﻧﻈﺎﻡ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ 245 ﻣﻤﺎﻟﮏ ﻣﯿﮟ ﺍٓﺝ ﺑﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﯿﮟ۔
ﺍٓﺝ ﺑﮭﯽ ﺟﺐ ﮐﺴﯽ ﮈﺍﮎ ﺧﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﻂ ﻧﮑﻠﺘﺎ ﮨﮯ، ﭘﻮﻟﺲ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﭙﺎﮨﯽ ﻭﺭﺩﯼ ﭘﮩﻨﺘﺎ ﮨﮯ، ﮐﻮﺋﯽ ﻓﻮﺟﯽ ﺟﻮﺍﻥ 6 ﻣﺎﮦ ﺑﻌﺪ ﭼﮭﭩﯽ ﭘﺮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﺴﯽ ﺑﭽﮯ، ﻣﻌﺬﻭﺭ، ﺑﯿﻮﮦ ﯾﺎ ﺑﮯ ﺍٓﺳﺮﺍ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﻭﻇﯿﻔﮧ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻣﻌﺎﺷﺮﮦ، ﻭﮦ ﺳﻮﺳﺎﺋﭩﯽ، ﺑﮯ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﻮ ﻋﻈﯿﻢ ﺗﺴﻠﯿﻢ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ، ﻭﮦ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺳﮑﻨﺪﺭ ﻣﺎﻥ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﮯ، ﻣﺎﺳﻮﺍﺋﮯ ﺍﻥ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﻮ ﺍٓﺝ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮐﻤﺘﺮﯼ ﮐﮯ ﺷﺪﯾﺪ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﻠﻤﮧ ﺗﮏ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
*ﻻﮨﻮﺭ ﮐﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﺳﺮﮐﺎﺭ ﮐﻮ ﺩﮬﻤﮑﯽ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ’’ ﺍﮔﺮ ﮨﻢ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻧﮑﻞ ﭘﮍﮮ ﺗﻮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﭼﻨﮕﯿﺰ ﺧﺎﻥ ﯾﺎﺩ ﺍٓﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔‘‘
ﺍﺱ ﭘﺮ ﺟﻮﺍﮨﺮ ﻻﻝ ﻧﮩﺮﻭ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ’’ﺍﻓﺴﻮﺱ ﺍٓﺝ ﭼﻨﮕﯿﺰ ﺧﺎﻥ ﮐﯽ ﺩﮬﻤﮑﯽ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﯾﮧ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﺌﮯ، ﺍﻥ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ( ﺣﻀﺮﺕ ) ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ( ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ) ﺑﮭﯽ ﺗﮭﺎ۔‘‘
جن کے بارے میں مستشرقین اعتراف کرتے ہیں کہ "اسلام میں اگر ایک عمر اور ہوتا تو آج دنیا میں صرف اسلام ہی دین ہوتا."
ﮨﻢ ﺍٓﺝ ﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﺑﮭﻮﻟﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮨﻢ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮯ، ﺟﻦ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ،
’’ﻣﯿﺮﮮ ﺑﻌﺪ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﺒﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻋﻤﺮ ﮨﻮتا-`
منقول

Friday 20 May 2016

بدرمنیری معاشرہ :

www.swatsmn.com
بدرمنیری معاشرہ :
ھم ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک فوجی سنیما میں پشتو کا قلم دیکھ رھے تھے قومی ترانے کے بعد جو فلم شروع ھوئی اس میں بدرمنیر فجر کے وقت ایک گھر میں ڈاکہ ڈال رہا ھوتا ھے کہ فجر کی آذان ھوجاتی ھے تو وہ گھر کے مالک کے کمرے میں قبلہ رو کھڑے ھوکر دوسرے ڈاکو سے کہتا ھے کہ تورخانہ اقامت پڑھو۔ اور ڈاکو بدر منیر کی امامت میں نماز میں کھڑے ھوجاتے ھیں سارا سنیما ھال تالیوں اور سیٹیوں سے گونج اٹھا۔ پھر نماز کے دوران گھر کے مالک نے جب بدرمنیر کی بندوق کی طرف ھاتھ بڑھایا تو ایک روشنی کی تلوار نے اس کا ھاتھ روک لیا ایک بار پھر پورا سنیما ھال تالیوں اور سیٹیوں سے گونج اٹھا ۔ اور سبحان اللہ کی صدائیں بلند ھوئی۔ یہ اس وقت ھمارے معاشرے کی سنیما اور لاھور میں بننے والے فلم تھے۔ جس میں بدرمنیر بے شک ڈاکو لٹیرا ھو لیکن نماز قضا نہ کرے۔ اور روشنی کی تلوار بھی ڈاکے سے ناراض نہیں ھوتی لیکن شرط یہ ھے کہ ڈاکو نماز پڑھے۔ پھر جب کسی بیوہ کے ساتھ ‍ظلم ھوتا تو جونہی بدر منیر سکرین پر نظر آجاتا ھر طرف سیٹیاں اور تالیاں بجتی۔ کسی لڑکی کے ساتھ ظلم ھوتا تو بدر منیر کے راہ تکتنے والے سنیما بین اس کے آنے کے لئے بے تاب ھوتے۔ گاوں کا خان یا غونڈہ بدمعاش جب کسی بے سہارے پر ظلم کرتا تو فلم بین بدر منیر کی راہ تکتے ، ھوتے ھوتے ھماری پوری قوم بدرمنیری قوم اور پورا معاشرہ بدر منیری معاشرہ بن گیا۔ اب جب بچیوں کا سکول بم سے اڑایا جاتا ھے تو ھم کسی بدر منیر کے انتظار کی وجہ سے اس کا ایف آئی آر بھی نہیں درج کراتے۔ کسی بچی کو جب سڑک پر سرعام کوڑے مارے جاتے ھیں تو کسی بدر منیر کی راہ تکتے ھیں۔ سوات کی مائیں بہنیں بزرگ بے سرو سامانی میں اپنے گھروں سے بے گھر ھوجاتے ھیں لیکن ھم کسی بدر منیر کا انتظار کرتے ھیں لیکن جب کوئی فوٹو فوبیک ھمارے عیرت مند پشتون ماوں بہنوں میں گھی کے ڈبے تقسیم کرتا ھے تو ھم تالی بجاتے ھیں۔ خیبر کے لوگ در بدر ھوجاتے ھیں ھم عیرت مند اپریدی بے گھروں کے کیمپ کا دورہ کرنے والے کرنل کی امد پر تالیاں بجاتے ھیں۔ خیبر کے سینکڑوں لوگ بے گناہ مارے جاتے ھیں ھم کسی بدر منیر کی راہ تکتے ھیں۔ پشاور لہو لہان ھوتا ھے ھم بدر منیر کا انتظار کرتے ھیں۔ وزیرمحسود کی سرزمین پر موت کا کھیل کھیلا جاتا ھے ھم بدر منیر کی راہ تکتے ھیں۔ بونیر میں ظلم ھوتا ھے ھم بے خبر ۔ کراچی میں پشتونوں کا قتل عام ھوتا ھے ھم پسماندگان میں قاتلوں کے ھاتھوں امدادی چیک تقسیم کرنے پر تالیاں بجاتے ھیں۔ ھم ابھی تک سنیمائی دور میں رہ رھے ھیں۔ حالانکہ ھر گاوں اور ھر قصبے میں بدر منیر کے باپ رھتے ھیں۔ لیکن سب لوگوں کا تالیاں اور سیٹیاں بجانے کی عادت ھوگئی ایک کوا کہے گا میں شاھین ھوں اور ھم تالیاں بجاتے ھیں، ایک زناکار بدکردار تقریر کرے گا ھمیں معلوم ھوتا ھے کہ یہ بدکردار ھے پھر بھی تالیاں بجاتے ھیں۔ ایک چور لٹیرا کہے گا میں قوم کا بڑا خدمتگار ھوں اور میں نے ساری زندگی قوم کی خدمت کے علاوہ کچھ نہیں کیا ھے اور ھم تالیاں بجاتے ھیں۔ حالانکہ ھمیں معلوم ھوتا ھے کہ اس نے قوم کے پیسوں پر بنگلے بنائیں ھیں۔ پتہ نہیں ھم کب اس بدرمنیری روایت سے باھر آئینگے یا ساری زندگی ملٹری پولیس کے ڈیرہ اسماعیل خان والے سنیما میں بیٹھے رھیں گے ؟؟؟ میرے ھاتھ شل ھوجائیں اگر میں کسی چور، بدکردار ، لٹیرے کی بات پر تالی بجاوں۔
محمد شعیب قادری

ہم عورتوں کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟

www.swatsmn.com



Image copyrightBBC WORLD SERVICE
Image caption’گھر کی صاف صفائی بغیر اجرت کے کام میں شمار کیا جانا چاہئے‘
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ خواتین کے حوالے سے دنیا بھر میں لوگ بہت کم جانتے ہیں کیونکہ عموماً سرکاری اعدادوشمار میں ان کا ذکر نہیں ہوتا ور ان کی زندگی کو پوری طرح نظر انداز کیا جاتا ہے لیکن کیا کیا جائے؟
غربت کے خلاف کام کرنے والے گروپ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ میک نائر کا کہنا ہے کہ یہ صنفی امتیاز کا شکار اعدادوشمار کا بحران ہے۔
ان کے مطابق ’اسے صنفی امتیاز پر مبنی اس لیے قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ ڈیٹا جمع کرنے کے عمل میں خواتین کو غیر متناسب انداز میں نظرانداز کیا جاتا ہے۔ انھیں شمار ہی نہیں کیا جاتا اور نتیجہ یہ کہ ان کی پروا کسی کو نہیں ہوتی۔‘
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن بھی اس بات سے اتفاق کرتی ہیں۔ واشنگٹن میں اعدادوشمار سے متعلق کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ بہت سے ممالک میں عورتوں اور ان کی بنیادی زندگی تک کے بارے میں معتبر اعدادوشمار ہیں ہی نہیں۔
Image captionگھر کا کھانا بنانا بھی سرکاری اعادوشمار کا حصہ ہوگا
’ایسے حقائق کہ عورتوں کے یہاں عموماً پہلا بچہ کب پیدا ہوتا ہے، وہ کتنے گھنٹے کام کرتی ہیں، انھیں کتنی اجرت ملتی ہے اور کتنا وہ بغیر اجرت کے کام کرتی ہیں۔ کیا وہ کسی زمین اور جائیداد کی مالک ہیں یا نہیں؟ دنیا کی آبادی کا آدھا حصہ عورتوں پر مشتمل ہے اور یہ ایسا ہے کہ جیسے ہم اس آدھی آبادی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔‘
مرکز برائےعالمی ترقی سے وابستہ مائرہ بیوونچی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ممالک لیبر فورس سروے سے اعدادوشمار حاصل کرتے ہیں اور یہ سروے ان رسمی شعبہ جات پر مبنی ہوتے ہیں جہاں زیادہ تر مرد ہی کام کرتے ہیں۔
مائرہ کا کہنا ہے کہ اس میں وہ عورتیں شامل نہیں ہوتی جو بنیادی طور پر گھر سنبھالتی ہیں لیکن درحقیقت وہ اس کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں کام کرتی ہیں ، جز وقتی ملازمتیں کرتی ہیں اور بہت سی عورتیں اپنا خود کا کاروبار بھی کرتی ہیں۔
Image captionعورتوں کی زندگی کے مختلف پہلووں کو بھی سروے میں شامل کیا جانا چاہئے
ان کا کہنا ہے کہ سروے میں صحیح سوال بھی نہیں کیے جاتے۔
ان کا کہنا ہے کہ اب سروے میں عورتوں کے وہ کام بھی شامل ہونے چاہییں جس کی انہیں اجرت نہیں ملتی مثلاً صفائی کرنا اور کھانا پکانا اور اسے اقتصادی اعدادوشمار میں بھی شامل کیا جانا چاہیے۔
مائرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ممالک عورتوں کی زندگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی اعدادوشمار جمع نہیں کرتے جیسے کہ بچوں کی پیدائش کے وقت اموات، گھریلو تشدد وغیرہ اور اگر کرتے بھی ہیں تو اس طرح کہ اس سے عالمی مہم میں دشواری پیش آتی ہے۔
عورتوں اور مروں کے بارے میں اعدادوشمار علیحدہ علیحدہ جمع نہیں کیتے جاتے جس سے یہ پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ عورتوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جا رہا ہے یا نہیں۔
Image copyrightREUTERS
Image captionعورتیں گھر سنبھالنے کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں بھی کام کرتی ہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ درست اعدادوشمار سے حکومت کو مسائل سمجھنے اور انھیں حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اگر اعدادوشمار درست ہوں تو ذمہ داروں کو جواب دہ ہونا پڑتا ہے اور ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے مفاد کے لیے اطلاعات عام کرنے کے حق میں نہیں ہوتے۔
مثال کے طور پر اگر روزگار سے متعلق اعدادوشمار سیاسی رہنماؤں کی شبیہ خراب کر سکتے ہیں تو وہ نہیں چاہیں گے کہ انہیں جمع کیا جائے۔
حال ہی میں اقوامِ متحدہ کے ادارے ’انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن‘ کی ایک کانفرنس میں اس بار پر اتفاق ہوا ہے کہ گھر کے کام کاج اور بغیر اجرت والے کاموں سے متعلق اعدادوشمار بھی حاصل کیے جانے چاہییں مثال کے طور پر آپ کو اپنے گھر کی صفائی میں کتنا وقت لگتا ہے۔
دس ممالک نے اس میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے سو اب مستقبل میں ہمیں عورتوں کے کاموں کا بھی اندازہ ہو سکے گا۔

نواز شریف! سوات تہ پہ خیر راغلے

www.swatsmn.com

نواز شریف! سوات تہ پہ خیر راغلے


آج 19  مئی ہے۔۔۔ کل یعنی 20 مئی کو پاکستان کے منتخب وزیراعظم اہل سوات کو شرفِ باریابی بخش رہے ہیں۔۔۔  ان کا دورۂ سوات پاناما پیپرز کے تحت ان کے خاندان پر لگائے جانے والے الزامات کے نتیجے میں ظہور پزیر ہو رہا ہے ۔۔۔  ورنہ جناب وزیراعظم صاحب کو بیرون ممالک کے دوروں سے کہاں فرصت ملنے والی تھی جس کے دوران وہ سوات اور ملک کے دوسرے حصوں کے طوفانی دوروں پر نکل پڑتے۔۔۔  یہ دورہ ان کے اس عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہے جس میں وہ سوات کے عوام کو بھی اعتماد میں لیں گے کہ پاناما لیکس میں ان پر لگائے جانے والے الزامات کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں۔ وہ پاک اور پوتر ہیں۔  قوم کا ایک پیسا بھی انھوں نے ناجائز طریقے سے لوٹا ہے اور نہ بیرون ملک منتقل کیا ہے۔ دورۂ سوات کے دوران وزیراعظم صاحب اپنے مشیر امیر مقام کی رہائش گاہ سنگوٹہ میں کچھ دیر قیام کریں گے۔ جس کے بعد وہ پنجاب حکومت کی جانب سے سنگوٹہ میں تعمیر کردہ صوبہ کے سب سے بڑے کڈنی ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔ افتتاح کے بعد وہ سنگوٹہ میں ایکسیلسئیر کالج کے گراؤنڈ میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔۔۔  یہ وہی کڈنی ہسپتال ہے جو سعودی عرب کے عطیہ سے سوات میں تعمیر کیا گیا ہے اور اس کی تعمیر کے بعد نہ اس کو مطلوبہ میڈیکل اور ٹیکنیکل سٹاف کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی تھی اور نہ ہی اسے عوام کے لیے مکمل طور پر آپریشنل کیا جا رہا تھا۔ پاناما پیپرز کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے سوات کی قسمت جاگ اٹھی۔ بالآخرکڈنی ہسپتال کی طرف نظر کرم اٹھ گئی۔ اور ہسپتال کے دونوں اطرف کی ٹوٹی پھوٹی سڑک ایک ایک کلومیٹر تک راتوں رات پختہ کرائی گئی۔
وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد میاں محمد نواز شریف کا یہ پہلا دورۂ سوات نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی وہ سوات کے دورہ پر 15 جنوری 2014ء میں آ چکے ہیں جس کے دوران انھوں نے سوات میں فوجی چھاؤنی کا اعلان کیا تھا اور اس مقصد کے لیے ابتدائی طور پر دو ارب روپے مختص کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انھوں نے اپنے اس دورہ میں سوات میں مقیم فوجی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں اور پاک فوج کے زیرانتظام قائم کیے جانے والے ادارہ ’’سباؤن‘‘ کا دورہ کیا تھا جہاں ان افراد کی ذہنی تطہیر کی جاتی ہے جو سوات میں طالبانائزیشن میں ملوث تھے۔ اگرچہ ہمارے ملک میں یہ پختہ روایت چلی آ رہی ہے کہ جب منتخب وزیراعظم کسی علاقے کا دورہ کرتے ہیں تو وہاں کی تعمیر و ترقی کے لیے کسی بڑے منصوبے کا اعلان بھی کرتے ہیں لیکن میاں نواز شریف نے ایسا کچھ نہیں کیا بلکہ سوات کے عوام کی مرضی کے برعکس فوجی چھاؤنی کے قیام اور اس مقصد کے لیے دو ارب روپے مختص کرنے کا ’’مژدۂ جاں فرسا‘‘ سنایا تھا۔
گزشتہ عام انتخابات سے قبل بھی نواز شریف انتخابی مہم کے دوران 28 نومبر 2012ء کو سوات کے دورہ پر آچکے تھے ۔ سنگوٹہ ہی میں امیر مقام کی معیت میں انھوں نے سوات کے عوام کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ اگر برسراقتدار آگئے تو مردان سے سوات تک موٹر وے کو توسیع دیں گے اور ترجیحی بنیاد پرمینگورہ سے کالام تک دو رویہ سڑک کی تعمیر ممکن بنائیں گے۔ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد 14 نومبر 2015ء کو وہ سوات کے مختصر دورہ پر آئے تو انھوں نے پھر چکدرہ سے کالام تک سڑک کی تعمیر کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ سڑک معیار میں کسی بھی طور موٹر وے سے کم نہ ہوگی لیکن اہل سوات ابھی تک ان کے کیے گیے وعدوں کے ایفا کے منتظر ہیں۔ ان کے مشیر امیر مقام نے بھی انھیں اہل سوات کے ساتھ کیے گئے ان کےدعوے یاد کرانے کی زحمت کبھی گوارا نہیں کی۔
سوات میں جب آخری فوجی آپریشن ’’راہِ راست‘‘ کے بعد سوات میں امن قائم کیا گیا اور سوات سے ہجرت کرنے والے لوگوں کو سوات واپس جانے کی اجازت دے دی گئی تو اُس وقت کے پیپلز پارٹی کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سوات کا دورہ کیا تھا اور ایک عوامی تقریب میں اہل سوات کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ان سے براہِ راست پوچھا تھا کہ وہ مجھے سوات کا کوئی ایک بنیادی مسئلہ بتائیں جس پر میں فوری طور پر منظوری کے احکامات صادر کروں۔ اس وقت تقریب میں موجود عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے اراکین نے وزیراعظم صاحب سے درگئی سے مہوڈنڈ تک دو رویہ سڑک تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس وقت وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے چک درہ سے کالام تک دو رویہ سڑک کی منظوری دی تھی لیکن بعد ازاں ان کا اعلان نقش برآب ثابت ہوا۔ ابھی تک وہ سڑک نہ بن سکی ہے۔ موجودہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے دوسرے دورِ حکومت میں بھی درگئی سے مہو ڈنڈ تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کا اعلان کیا تھا لیکن انھوں نے بھی اپنے اعلان کو عملی جامہ نہیں پہنایا تھا۔ یہ ہیں ہمارے منتخب وزرائے اعظم اور ان کے قول و فعل کا تضاد۔ وزارتِ عظمیٰ ملک کا سب سے بڑا اور طاقت ور جمہوری عہدہ ہے۔ اس پہ ایسے افراد کو براجمان ہونا چاہئیں جو اپنے قول کے پکے ہوں۔ جو اعلیٰ کردار کے حامل ہوں۔ ان کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ کی ایک حرمت ہوتی ہے اور اس حرمت کی پاسداری میں وہ کوئی غفلت اور کوتاہی نہیں کرتے۔ اپنے وعدوں اور اعلانات کا پاس رکھتے ہیں لیکن افسوس وطن عزیز میں عوام کے منتخب وزیراعظم بھی اپنے وعدوں کا پاس نہیں رکھتے اور اپنے کیے گیے اعلانات کا بھرم توڑ دینے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے۔
کل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سوات میں ایک بار پھر عوام سے مخاطب ہوں گے۔ وہ ایک بار پھر سوات کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے (متوقع طور پر) کوئی بڑا اعلان کریں گے لیکن ایسا کوئی اعلان کرنے سے پہلے وہ اگر کچھ دیر کے لیے سوچیں، غور کریں کہ وہ شورشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے مارے ہوئے سوات کے لیے جو اعلانات کرنے والے ہیں، کیا ان پر عمل درآمد بھی ہوگا یا اب بھی وہ سوات کے عوام کو محض اپنے دل خوش کن اعلانات کے ذریعے ٹرخا رہے ہیں۔ سابقہ دورِ حکومت میں طالبانائزیشن اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد عالمی سطح پر سوات کے لیے بڑی امداد آئی تھی لیکن اس امداد کا بیس فی صد بھی سوات کی تعمیر نو اور اہل سوات کی بحالی پر خرچ نہیں کیا گیا ہے۔ اب بھی سوات کا مجموعی انفراسٹرکچر تباہی سے دوچار ہے اور بہت سے منہدم کئے جانے والے سکول، پل اور دیگر سرکاری و نجی عمارات تعمیر نو کے منتظر ہیں۔
اس موقع پر ایک بار پھر پاناما پیپرز کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے نہ صرف وزیراعظم میاں نواز شریف سوات کا دورہ کر رہے ہیں بلکہ 22 مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی سوات تشریف لانے والے ہیں۔ وہ بھی ایک بڑے جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ صوبہ خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک متعدد بار سوات کے دورہ پر آچکے ہیں لیکن انھیں بھی سوات کے مسائل اور عوامی مشکلات نظر نہیں آرہی ہیں۔ اگرچہ ان کی حکومت کے قیام میں سوات کے صوبائی اسمبلی کے چھ منتخب عوامی نمائندوں کا بڑا ہاتھ ہے اور اہل سوات ہی نے قومی اسمبلی میں عمران خان کی پارٹی کو دو ایم این ایز دئیے ہیں لیکن عمران خان نے بھی سوات اور اہل سوات کی محبتوں کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ میاں نواز شریف کے دورۂ سوات کے اثرات کم یا ختم کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کیا جوابی اعلانات کرتے ہیں؟

Friday 13 May 2016

ماں سے چوری

www.swatsmn.com
ایک تھے ہمارے ٹھیکیدار دوست۔ سرکاری ٹھیکے لیتے، رشوت خوب دیتے، مال بھی خوب بناتے اور پھر اپنے کارنامے ہمیں مزے لے لے کر سُناتے۔ ایک دن ہم نے بِھنّا کر کہا کہ یار چوری پر اِتنا فخر۔
اُنھوں نے کہا بھیا چوری کاہے کی۔ ملک اپنی ماں ہے۔ جو ماں کا ہے وہ ہمارا ہے۔ ماں سے لیا تو چوری کیسے کی؟ جب ماں کا دھیان اِدھر اُدھر ہو تو اُس کے پلّو سے دو چار روپے تو تم بھی نکال ہی لیتے ہو گے۔
گذشتہ ہفتے بلوچستان میں نوٹوں سے بھرے کمرے اور گاڑیاں، ارب پتی بریگیڈیئر اور پاناما لیکس میں لِکھے ہوئے نام پڑھ کر خیال آیا کہ یا اللہ ہماری ماں کا پّلو ہے یا قارون کا خزانہ کہ ہم نسلوں سے چرا رہے ہیں اور ختم ہونے میں ہی نہیں آتا۔
پڑھے لکھے لوگ ہمیں یہ بتا رہے ہیں کہ ہمارے سیاست دان اور سیٹھ (اور اکثر سیٹھ سیاستدان) اپنی جائیدادیں باہر اِس لیے رکھتے ہیں کیونکہ اِس ملک میں سرمایہ کاروں سے نفرت کی جاتی ہے۔ آج حکومت میں ہیں تو کل جیل میں۔ آخر وُہ اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر نہ کریں؟
یہ دانا لوگ ہمیں یہ بتانا بھول جاتے ہیں کہ آدھے سے زیادہ پاکستان بِن ماں کا بچہ ہے۔ ایک دفعہ سینیئر تجزیہ کار سِرل المیڈا نے کہا تھا کہ پاکستان میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جنھوں نے کبھی یہ دیکھا ہی نہیں کہ سکول اندر سے کیسا دِکھائی دیتا ہے یا ہسپتال کے اندر کیا مزے ہوتے ہیں۔
لیکن ظاہر ہے اِس مخلوق کو ہم ٹی وی پر کم کم دیکھتے ہیں۔ٹی وی پر آج کل چوروں کا شور جاری ہے۔ کوئی کہتا ہے تم تو ہو ہی عادی چور۔ دوسرا کہتا ہے تمہارا باپ بھی چور تھا۔ پھر کوئی کہتا ہے لیکن پکڑے تو تم گئے ہو۔
کرپشن پر بحث ایسی ہی ہے جیسے جمعے کے خطبوں میں علما حضرات گناہ گاروں کا دِل گرمانے کے لیے حور و غلمان کا ذکر کرتے ہیں۔
ہم سے ووٹ مانگنے والوں نے تو لندن اور نیویارک میں گھر بنا رکھے ہیں۔ ہمیں اندر سے یہ سُن کر خوشی ہوتی ہے کہ ہم نہ سہی ہمارے کسی فوجی بھائی نے ارب پتی بننے کا طریقہ سیکھ لیا ہے۔
ہم سب کو اندر سے یقین ہے پیسے بنانے کا کوئی سیدھا اور ایمانی طریقہ نہیں ہے۔ کسی سیانے نے کہا تھا کہ آپ 50 ہزار تو حلال طریقے سے کما سکتے ہیں شاید 5 لاکھ بھی لیکن 50 کروڑ بنانے کے لیے تو چوری کرنی پڑتی ہے۔
اگر ہمارے ملک میں کرپشن کی سرایت کو سمجھنا ہو تو دارالحکومت اسلام آباد پر ہی نظر ڈال لیں۔ نِصف صدی پہلے کچھ جرنیلوں، سرکاری افسروں اور سیاستدانوں نے ایک خوبصورت جنگل چن کر دھڑا دھڑ ایک دوسرے کو الاٹ کرنا شروع کر دیا اور دو نسلوں بعد پاکستان کا سب سے مہنگا شہر وجود میں آ گیا۔ جِس ملک کے دارالحکومت کی بنیادیں ہی ایسے کھڑی ہوں اُس میں کسی سیاستدان یا چند سرکاری ملازمین کا نام اُچھالنے سے کچھ نہیں ہو گا۔
Image caption’جِس ملک کے دارالحکومت کی بنیادیں ہی کرپشن پر کھڑی ہوں اُس میں کسی سیاستدان یا چند سرکاری ملازمین کا نام اُچھالنے سے کچھ نہیں ہو گا‘
سُنا ہے اسلام آباد کا علاقہ چک شہزاد اِس لیے بنا تھا کہ کھیتی باڑی کرنے والوں کو دیا جا سکے۔ آج وہاں رہنے والوں سے پوچھیں کہ پیاز زیرِ زمین اُگتا ہے کہ درختوں پر لگتا ہے تو وہ کہیں گے کیا ’ہم تمہیں کمّی کمین لگتے ہیں۔‘
سیٹھوں، ججوں، جرنیلوں اور سرکاری ملازمین کو تو چھوڑیں ہم جو اپنے آپ کو قلم کا مزدور کہتے ہیں، مساوات اور اِنسانی حقوق کی چھابڑی لگا کر بیٹھے ہیں۔ ہمارے پریس کلب بھی اس انتظار میں رہتے ہیں کہ کوئی راہِ خدا کچھ دے جائے۔ ہمارے ہر چارٹر میں بھی مطالبہ ہوتا ہے کہ صحافیوں کو پلاٹ دیے جائیں۔
ہمارے شہروں کی آرٹ کونسل میں ہر طرح کے آرٹسٹ ہیں لیکن زیادہ تر ظاہر ہے شاعر ہیں۔ آرٹ کونسل بھی مطالبہ کرتی ہے کہ ہمیں بھی پلاٹ دیے جائیں۔ سوچتا ہوں کہ اگر ریاست کو ہر شاعر کو پلاٹ دینا پڑ گیا تو ہندوستان کے ساتھ دو چار اور ملک بھی فتح کر لیں پھر بھی زمین کم پڑ جائے گی۔
سچ تو یہ ہے کہ ہم جیسے خواب بیچنے والے بھی ایک آنکھ سے ستاروں پر کمند ڈالتے ہیں، دوسری آنکھ ماں کے پرس پر رکھتے ہیں۔



shukria ...محمد حنیف

MBBS , BDS , MD in Kyrgyzstan EXTED.pk

Admission open  MBBS , BDS , MD in Kyrgyzstan   http://facebook.com/ exted.p k http://www.exted.pk/ Lowest Fee ,   No IELTS...