Wednesday, 11 June 2014

خوتین کا طلاق کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنے

خوتین کا طلاق کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنے کے رجحان میں خطرناک اضافہ



 خوتین کا طلاق کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنے کے رجحان میں خطرناک اضافہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی، غربت اور بیروزگاری خواتین کے طلاق کے لئے عدالتوں سے رجوع کرنے کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، یکم جنوری 2014ءسے جون تک میں صرف سیشن کورٹ لاہور کی 13 فیملی کورٹس میں ایک ہزار سے زائد خلع، نان نفقہ اور دیگر فیملی مقدمات دائر ہوئے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5 حراسمنٹ کی درخواستیں گھروں سے بھاگ کر محبت کی شادی کرنے والے جوڑوں کی طرف سے دائر کی جارہی ہیں۔ 2013ءکے دوران 7ہزار سے زائد خواتین نے مشرقی روایات اور اسلامی اقدار کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خلع کے لئے عدالتوں سے رجوع کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق طلاق کے لئے عدالتوں سے رجوع کرنے والی خواتین میں سے کچھ کی شادیوں کو آٹھ سے دس سال کا عرصہ گزچکا ہے جبکہ اکثریت نو بیاہتا خواتین کی ہے۔ گزشتہ سال سیشن کورٹ میں 3300 طلاق کے دعوے دائر ہوئے تھے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ خلع کے دعوﺅں میں خوفناک حد تک اضافہ کی وجہ معاشی بدحالی اور معاشرتی بے راہ روی ہے، موجودہ دور میں ہندوستانی ڈرامے، انٹرنیٹ کا غلط استعمال اور موبائل فون کے رات کے پیکجز کا استعمال بھی طلاق کی شرح میں اضافہ ہونے کا ذمہ دار ہے۔
انڈین ڈرامے اکثر خواتین بہت شوق سے دیکھتی ہیں جس کے باعث وہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی وہی حربے استعمال کرتی ہیں جو ڈرامے میں دیکھتی ہیں،جذبات میں آکر گھروں سے بھاگ کر محبت کی شادی کرلیتی ہیں نئی نسل میں محبت کی شادی کرنے کے رجحان میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ اس طرح کی شادیوں کا انجام 90 فیصد سے زائد طلاق ہی ہوتا ہے۔
www.swatsmn.com

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...