Tuesday, 10 June 2014

تحریک انصاف نے کراچی اوربلوچستان میں حملوں کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی قرار دے دیا

تحریک انصاف نے کراچی اوربلوچستان میں حملوں کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی قرار دے دیا

09 جون 2014 (22:18)

تحریک انصاف نے کراچی اوربلوچستان میں حملوں کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی قرار دے دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی ایئر پورٹ اوربلوچستان میں زائرین پر حملوں کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی قرار دے دیا ہے ۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہوا،اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، جاوید ہاشمی ، شیریں مزاری سمیت کور کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ارکان نے کہا کہ دہشت گرد حملے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی ہیں،حکومت کو مہران ائر بیس حملے سے سبق سیکھنا چاہیے تھا، وزیر اعظم معصوم شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے دہشت گردی کو ملک کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات کا عمل یا تو بحال کیا جائے یا پھر ان میں تعطل کی وجوہات بیان کی جائیں ۔تحریک انصاف نے حلقہ این اے 118 کے ووٹوں کی گنتی میں ہیرا پھیری کے الزام میں نادرا کے سربراہ کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ بھی کیاہے
www.swatsmn.com

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...