Wednesday, 21 May 2014

جیو کے لائسنس معطل، دفاتر سیل کرنے کا حکم . Jan Alam


جیو کے لائسنس معطل، دفاتر سیل کرنے کا حکم 
146پیمرا کے اجلاس میں ایک تہائی ممبران موجود تھے جبکہ حکومتی اراکین نے اجلاس میں شرکت نہیں کی145 پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس کے سربراہ پر الزامات عائد کرنے پر نجی ٹی وی چینل جیو کے تین چینلز کے لائسنس معطل کردیے ہیں جبکہ پیمرا کے ترجمان نے اس اجلاس کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ پیمرا کے رکن اسرار عباسی نے پیمرا کے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ جیو نیوز، جیو تیز اور جیو انٹرٹینمنٹ کے لائسنس معطل کر دیےگئے ہیں اور ان کے دفاتر فوری طور پر سیل کر دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ کلِک 146گھیرا تنگ ہو رہا ہے145 سنیے کلِک 146بتائیں کیو نہ آپ کی نشریات بند کردی جائیں145 کلِک جیو ٹی وی چینل کو بند کریں: وزارت دفاع کی درخواست اسرار عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 28 مئی کو دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں جیو کے لائسنس کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ تاہم پیمرا کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے پرائیوٹ ممبران کی جانب سے جیو ٹی وی چینل کے بارے میں فیصلے سے پیمرا غیر تعلقی کا اعلان کرتی ہے۔ 146اس اجلاس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے کیونکہ یہ اجلاس پیمرا کے قوانین 3(4) کے مطابق نہیں بلایا گیا تھا۔ پرائیوٹ ممبران اپنے آپ اجلاس طلب نہیں کر سکتے۔145 پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نو مئی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ آئندہ اجلاس وزارت قانون کی جانب سے ایڈوائزری کے بعد ہی طلب کیا جا سکے گا۔ اس سے قبل پیمرا کے پرائیوٹ رکن اسرار عباسی نے مزید بتایا کہ پیمرا کے اجلاس میں ایک تہائی ممبران موجود تھے جبکہ حکومتی اراکین نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اس سے پہلے پیمرا کے رکن میاں شمس نے بتایا کہ پیمرا کے ڈی جی آپریشنز کو احکامات جاری کر دیےگئے ہیں کہ جیو نیوز، جیو تیز اور جیو انٹرٹینمنٹ کے دفاتر سیل کر دیے جائیں۔ \"جیو نیوز کی نشریات آج یعنی منگل کی رات بارہ بجے بند کردی جائے گی۔ اگر جیو نے نشریات بند نہ کیں تو پولیس کی مدد بھی لی جا سکتی ہے۔ پیمرا کے اجلاس میں ایک تہائی ممبران موجود تھے جبکہ حکومتی اراکین نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔\" میاں شمس انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیو نیوز کی نشریات آج یعنی منگل کی رات بارہ بجے بند کردی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر جیو نے نشریات بند نہ کیں تو پولیس کی مدد بھی لی جا سکتی ہے۔ اسرار عباسی نے کہا کہ جیو کے چار لائسنسوں کو وزارت داخلہ سکیورٹی کلیئرنس کے لیے بھیج دیےگئے ہیں۔ اس سلسلے میں جب جیو نیٹ ورک کے صدر عمران اسلم سے بات کی گئی تو انھوں نے کہا کہ ابھی صورتحال واضح نہیں ہے اور وہ ابھی اس پر بیان دینے سےگریز کریں گے۔ اسرار عباسی نے کہا کہ 146 آئی ایس آئی نے پچھلے ایک ماہ میں جس صبر تحمل اور برداشت سے کام لیا ہے، پیمرا کو درخواست دی اور پیمرا کے فیصلے کا انتظار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔145 \"آئی ایس آئی نے پچھلے ایک ماہ میں جس صبر تحمل اور برداشت سے کام لیا ہے، پیمرا کو درخواست دی اور پیمرا کے فیصلے کا انتظار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔\" اسرار عباسی اسرار عباسی نے بتایا کہ 146پیمرا کے ممبران کو بتایا گیا ہے کہ جیو نیوز کا لائسنس معطل کرنے کے بارے میں تحریری فیصلے سے پیمرا کے تمام دھڑوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں ہمیں بتایا گیا کہ یہی مواد جیو تیز پر بھی چلا تھا اس لیے اتھارٹی نے جیو تیز کا لائسنس معطل کیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی کو کارروائی نہیں ہوئی۔145 جیو انٹرٹینمنٹ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اسرار عباسی نے کہا کہ آج اجلاس کے دوران ہی یہ بھی بتایا گیا کہ کراچی میں پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس نے فیصلہ کر لیا ہے اور اپنی سفارشات بھیج دی ہیں جس کے بعد اتھارٹی کے اختیارات کے تحت جیو انٹرٹینمنٹ کا لائسنس بھی معطل کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ وزارت دفاع نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پیمرا آرڈیننس 2002 سیکشن 33 اور 36 کے تحت پیمرا حکام کو درخواست دی گئی تھی کہ جیو کی ادارتی ٹیم اور انتظامیہ کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا جائے۔ وزارت دفاع کی طرف سے پیمرا کو جیو نیوز کے خلاف درخواست میں خبروں اور حالات حاضرہ کے اس نجی ٹی چینل کی نشریات کو فوری طور پر معطل کرنے اور حقائق کا جائزہ لینے کے بعد اس کا لائسنس منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ وزارت دفاع نے موقف اختیار کیا تھا کہ ریاست کے ایک ادارے کے خلاف توہین آمیز مواد چلایا گیا ہے جو کہ نہیں چلایا جانا چاہیے تھا۔


www.swatsmn.com

No comments:

Post a Comment

Shields at Saleem Media Service 03479441713

www.swatsmn.com Shields Oxford Grammar School  Sahar Public School The Swat School of Excellence Iqra Rozatul atfal children academy AMS Col...