غلطی سے قدیم ممی ڈھونڈ لی
شکاگو (مانیٹرنگ ڈیسک) طلباء کا تعلیمی اور تفریحی دوروں پر جانا اور دنیا کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تو معمول کی بات ہے لیکن چلی کے طلباء کا ایک گروپ جب ایک ایسے ہی دورے پر نکلا تو اس نے 7 ہزار سال پرانی تاریخی اہمیت کی حامل ممی کھوج نکالی۔ لاٹراسرا اخبار کے مطابق طلباء کے مورو ڈی ایرکا نامی جگہ کے دورے کے دوران یہ دریافت اتفاقاً ہوگئی۔ یہ طلباء آرکیالوجی کی ایک ورکشاپ میں شامل تھے اور کھدائی کے کام میں مصروف تھے کہ ایک عجیب و غریب خاکہ دریافت ہوا جس کی مزید کھدائی سے معلوم ہوا کہ یہ ایک تاریخی ممی ہے۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ اس علاقے میں اپریل میں آنے والے 8.2 شدت کے زلزلہ کی وجہ سے کچھ آثار قدیمہ زمین کی گہرائی سے اوپر سطح کے قریب آگئے۔
www.swatsmn.com
No comments:
Post a Comment