Saturday, 17 May 2014

پاکستان کرکٹ بورڈ کے18ملازمین کی برطرفی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق این قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے18ملازمین کی برطرفی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
درخواست گذاروں کے وکیل افنان کریم نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تقرری کیخلاف درخواست کا فیصلہ برطرف ملازمین کی درخواست سے پہلے کیا جائے،ان کی بورڈ میں حیثیت پر سوالیہ نشان ہے، عدالت ان کے تقرر کو کالعدم قرار دیتی ہے تو چیئرمین کے احکامات از خود غیر قانونی ہوجائینگے۔
صرف 18 نہیں بلکہ 38 ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ملازمین کی تعیناتی کے وقت کیے گئے معاہدے اور قوانین کے مطابق برطرفی سے ایک ماہ قبل شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے تھے، ملازمین کے ساتھ پی سی بی نے کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کیا جس کی بنیاد پر برطرفی کو کالعدم قرار دیا جا ئے، انھوں نے کہا کہ تمام درخواست گذاروں کو لاہور سے فارغ کیا گیا، یہ اسلام آباد عدالت عالیہ کا دائرہ سماعت نہیں ہے، عدالت نے وکلاء کے دلائل پر برطرف ملازمین کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

www.swatsmn.com

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...