Sunday, 25 May 2014

، اگر وہ مايوس ہو کر خودکشی کر ليتا


جرمنی کا ایک آدمی ۲۵ برس کی عمر میں زندگی سے اتنا بیزار ہوگیا کہ سوائے خودکشی کے اسے کوئی اور ذریعہ نجات نہ سوجھا۔ اسے محبت میں ناکامی ہوئی تھی۔ اس نے خودکشی کا ایک باوقار طریقہ اختیار کیا جس کا ذکر جرمنی کی تاریخ میں بھی آتا ہے۔ جرمنی کے ایک بادشاہ اوتو نے ایک لڑائی میں شکست کھائی ، تو اپنا خنجر دل میں گھونپ کر خودکشی کرلی تھی۔
جرمنی کے اس ۲۵ سالہ جوان نے ایک خوبصورت دستے والا چمکتا دمکتا خنجر خریدا اور رات کو اپنے پاس رکھ کر لیٹ گیا۔ اس کا ارادہ تھا کہ لیٹے لیٹے خنجر اپنے دل میں اتارلے گا مگر خنجر کی نوک دل کے مقام پر رکھی تو اسے خیال آیا کہ وہ خنجر اپنے دل میں اتنا گہرا نہیں اتار سکے گا کہ وہ مر جائے۔ وہ دراصل موت سے ڈرگیا تھا ، اس نے خنجر پھینک دیا اور ساتھ مایوسیاں بھی ذہن سے نکال پھینکیں اور زندہ رہنے کا تہیہ کر لیا۔
وہ زندہ رہا اور علم و ادب کی دنیا میں اتنا مشہور ہوا کہ ساری دنیا میں شہرت پائی۔ اس کا نام \" گوئٹے \" تھا۔ 
وہ ۱۷۴۹ء میں پیدا ہوا اور ۸۲ برس کی عمر میں ۱۸۳۲ء میں فوت ہوا۔
سوچيے ، اگر وہ مايوس ہو کر خودکشی کر ليتا تو اتنا نام کيسے کماتا۔ 
اس ليے ہميشہ کوشش يہ کيجيے کہ مايوسی کو پاس بھی نہ پھٹکنے ديجيے بلکہ مایوسی کو بھگانے کے ليے اپنی ساری ہمت جمع کيجيے اور نۓ عزم کے ساتھ قدم بڑھايے ۔
سعید


www.swatsmn.com

No comments:

Post a Comment

Shields at Saleem Media Service 03479441713

www.swatsmn.com Shields Oxford Grammar School  Sahar Public School The Swat School of Excellence Iqra Rozatul atfal children academy AMS Col...