Wednesday, 28 May 2014

فوج نے جیو کی معافی قبول نہیں کی:امریکی اخبار

فوج نے جیو کی معافی قبول نہیں کی:امریکی اخبار

27 مئی 2014 (20:05)

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جیو انتظامیہ نے آئی ایس آئی کے خلاف مہم چلانے پر معافی مانگ لی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ فوج نے مذکورہ ٹی وی چینل کے خلاف تادیبی کارروائی سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ نہیں کیا, یہ بات امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں لکھی ہے .اخبار کے مطاق یہ معافی ایسے موقع پر سامنے آئی جب اس ہفتے ریگولیٹری اتھارٹی نے وزارت دفاع کی شکایت پر فیصلہ کرنا تھا جس میں ٹی وی چینل کی مستقل یا عارضی بندش اور جرمانہ عائد کئے جانے کے امکانات تھے۔ اخبار کے مطابق فوج اور آئی ایس آئی کی جانب سے نئی پیشرفت پرکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تاہم سیکیورٹی حکام نجی طور پر کہتے ہیں کہ فوج برہم ہے کہ جب جیو ٹی وی سے آئی ایس آئی کے سربراہ کے خلاف الزام تراشی کی جارہی تھی تو حکومت نے اس کا دفاع نہیں کیا بلکہ یہ فریضہ فوجی ترجمان کو انجام دینا پڑا میڈیا انڈسٹری کے لوگوں کا موقف ہے کہ جیو کی معذرت اس کا اپنا اقدام ہے یہ کسی تصفیے کا حصہ نہیں فوج اپنے موقف پر قائم ہے.

www.swatsmn.com

No comments:

Post a Comment

Shields at Saleem Media Service 03479441713

www.swatsmn.com Shields Oxford Grammar School  Sahar Public School The Swat School of Excellence Iqra Rozatul atfal children academy AMS Col...