Sunday, 25 May 2014

مایوس نہ ہوں




مایوس نہ ہوں 
ایک آدمی نے ایک بڑی کمپنی میں نوکری کے لیے اپلائی کیا ۔ مالک نے اس سے انڑویو کیا پھر فرش صاف کرنے کا کہا ۔ اسکے بعد اسے کہا کہ
تمیں میں ملازمت دے رہا ہوں ۔ مجھے اپنا ای میل ایڈریس دو تاکہ باقی کی فارمیلٹی ۔کب کام پر آنا ہے وغیرہ وغیرہ اس میں بھیج دوں گا
آدمی نے کہا ۔۔ سر میرے پاس نہ کمپوٹر ہے اور نہ ہی میرا کوئی ای میل ایڈریس ہے ـــــ
میں معذرت خواہ ہوں یہ نوکری پھر آپکو نہیں مل سکتی ہے مالک نے جواب دیا
وہ آدمی مایوس ہو گیا اور اسکے پاس بس 10 ڈالر تھے ۔ اسکے پاس کوئی چارہ نہ بچا تو مارکیٹ گیا اور دس ڈالر سے ٹماٹر خریدے اور گھر،گھر جا کر بیچنے لگا
تین گھنٹوں میں اسنے 60 ڈالر کمالیے ۔ تو اسکو لگا کہ میں اس طرح گذرا کرسکتا ہوں ۔

وہ ٹماٹر بیچتا رہا ۔۔ اسکو منافع ہوتا رہا ۔ دوکان بنائی ۔ پھر مارکیٹ بناڈالی
کوئی پانچ سال کے بعد اسکی مارکیٹ اس علاقے میں سب سے بڑی مارکیٹ بن گی ۔۔
ایک دن اس نے اپنی فیملی کے لیے لائف انشورنس خریدنے کا سوچا ۔ انشورنس ایجنٹ سے سب طے ہوا آخر میں اس نے کہا
جناب مجھے اپنا ای میل دیں باقی کی تفصیل میں میل کــر دوں گا
آدمی نے کہا میرا ای میل نہیں ہے

ایجنٹ نے حیران ہوکر کہا ۔۔ سر آپ اتنے کامیاب آدمی ہیں سوچیں اگر ای میل ایڈریس بھی ہوتا تو کتنے کامیاب ہوتے اور کہاں کے کہاں پہنچے ہوتے

آدمی نے رک کر زرا پیچھے مڑ کر سوچا اور کہا
ہاں معلوم ہے ۔۔ ایک آفس بوائے ہوتا

تو کبھی بھی مایوس نہ ہوں اگر ایک دروازہ کبھی کسی کے لیے نہیں کھلتا یا بند ہو تو کئ اور بہتر موقعے انسان کے انتظار میں ہوتے ہیں ۔۔

سعید

www.swatsmn.com

No comments:

Post a Comment

Shields at Saleem Media Service 03479441713

www.swatsmn.com Shields Oxford Grammar School  Sahar Public School The Swat School of Excellence Iqra Rozatul atfal children academy AMS Col...