بریکوٹ (عبید فضل)سوات روڈ کی خستہ حالی ،جگہ جگہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار،گہری گہری کھڈوں سے عوام نفسیاتی مریض بن گئے ۔مقامی افراد اور مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا ۔عوامی حلقوں نے منتخب ممبران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق سوات کے موجودہ سڑکوں نے سواتی عوام کا بُراحال کردیا ہے ۔کوئی پوچھنے والا نہیں ۔تبدیلی کے نعرے غلط ثابت ہوئے ۔روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے عوا م کو امدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ۔منتخب ممبران صرف دھرنے دینے تک محدود ہیں ۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے اس بارے پُرزور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوات کی عوام کی حال پر رحم کیجئے اور جلد ازجلد سوات کی سڑکوں کو تعمیر کی جائے ، سوات کی سڑکوں سے نہ صرف یہاں کے مقامی افراد کو فائدہ ہے بلکہ ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار اداکریگا۔
www.swatsmn.com
www.swatsmn.com
No comments:
Post a Comment