بیک وقت تین طلاقیں دینے سے طلاق نہیں ہوتی: رکن اسلامی نظریاتی کونسل
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی جمیعت اہلحدیث کے نائب امیر واسلامی نظریہ کونسل کے رکن علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ایک ہی دفعہ تقریری یا تحریری تین بار طلاق دینے سے طلاق نہیں ہوتی، ایک ہی بار کو طلاق کہنے والے لوگوں کو گمراہ اور خاندانوں کو اجاڑ رہے ہیں، حکومت کو اسٹامپ پیپرز کے ذریعے طلاق کروانے والوں کے خلاف بھی قانون سازی کرنا ہوگی۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ زبیراحمد نے بتایاکہ اسلامی نظریہ کونسل نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرے جو ایک ہی بار میں اسٹامپ پیپر پر لکھ کر لوگوں کو طلاق کروادیتے ہیں، عوام کو ایسے لوگوں سے بچانے کیلئے آگاہی مہم سمیت دیگر اقدامات کئے جائیں۔
www.swatsmn.com
No comments:
Post a Comment