Friday, 16 May 2014

کراچی سے خاتون سمیت دوافراد کی لاشیں برآمد، مقابلے میں ایک ملزم ماراگیا، 15گرفتار

کراچی سے خاتون سمیت دوافراد کی لاشیں برآمد، مقابلے میں ایک ملزم ماراگیا، 15گرفتار

16 مئی 2014 (10:02)

کراچی سے خاتون سمیت دوافراد کی لاشیں برآمد، مقابلے میں ایک ملزم ماراگیا، 15گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کے دومختلف علاقوں سے خاتون سمیت دوافراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 15افرادکو حراست میں لے لیاگیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاﺅن طوری بنگش کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نظام الدین کے نام سے ہوئی ہے ۔اُدھر بلدیہ اتحادٹاﺅن سے ایک لڑکی کی لاش ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے گھر میں گھر کرتشدد کرکے قتل کردیا۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق پیرآبادمیں پولیس اوررینجرز کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران ایک شخص نے رینجرز کودیکھتے ہی فائرنگ کردی ، جوابی کارروائی میں ملزم مار اگیاجبکہ اُس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ترجمان کاکہناتھاکہ ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ پیرآباد میںگھوم رہاتھا، ہلاک ملزم کے ساتھی سمیت تین افراد فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔اُدھر کٹی پہاڑی ، کنواری کالونی ، منگھوپیراور پیرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات ملزموں سمیت 15مشتبہ افرادکوحراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔
www.swatsmn.com

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...