Saturday, 26 July 2014

افتخار چوہدری انصاف کے شکنجے میں اگءے .....Justice Iftikhar Chaudhry came into conflict

www.swatsmn.com
لاہور ( این این آئی) اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے 2013ءکے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے عوام سے حقائق بیان کئے اور ان تمام افرا د کو بے نقاب کررہے ہیں جن کا دھاندلی کے حوالے سے کہیں نہ کہیں کوئی کردار تھا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری قوم کو درج ذیل سوالات کا جواب دیں، (1) چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہم نے 28مارچ 2013ءکو ہدایت جاری کی کہ کوئی ادارہ الیکشن عمل میں مداخلت نہ کرے ، اس ہدایت کے 5روز بعد3اپریل 2013 ءکو افتخار محمد چودھری نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ز کو براہ راست خط کیوں لکھا جبکہ مذکورہ جوڈیشل افسران کی خدمات الیکشن کمیشن کے سپرد ہو چکی تھیں؟(2)کاغذات نامزدگی کے عمل کے دوران چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی حیثیت سے افتخار محمد چودھری نے 5اپریل 2013ءکو کراچی ،6اپریل 2013ءکو حیدر آباد ، 7اپریل 2013ءکو لاہور 8اپریل 2013ءکو پشاوراور 14اپریل 2013ءکو کوئٹہ میں ریٹرننگ افسروں کو خطاب کیوں کیا؟اور انتخابی عمل جب عروج پر تھا تو چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹر ز کے طوفانی دورے کیوں کئے؟(3)جوڈیشل پالیسی 2009ءکے مصنف افتخار محمد چودھری خود تھے جوڈیشل پالیسی 2009ءکے صفحہ 11اور پیراگراف 3پر لکھا ہے۔'in future the judiciary would avoid its involvement in the conduct of election'اپنی ہی بنائی ہوئی پالیسی کی خلاف ورزی افتخار محمد چودھری نے 3،5،6،7،8اور 14اپریل 2013ءکو کیوں کی؟انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کی انا سے زیادہ کروڑوں ووٹرز کا حق زیادہ اہم اور مقدس ہے جسے ہائی جیک کر لیا گیااور تحریک انصاف نے مینڈیٹ کے ہائی جیکروں کو بے نقاب کرنے کا عزم کررکھا ہے۔
جواب مانگ لیے

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...