Saturday, 5 July 2014

مسلم لیگ نواز کے یہ اہم رکن ان دنوں زیادہ خوش نہیں ہیں

www.swatsmn.com
پاکستان کے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان جمعے کے روز بھی نا تو دفتر آئے اور نا ہی انھوں نے وزیراعظم کی زیرصدارت حکمران جماعت کے ایک مشاورتی اجلاس میں شرکت کی، جس سے اس خیال کو مذید تقویت ملی ہے کہ مسلم لیگ نواز کے یہ اہم رکن ان دنوں زیادہ خوش نہیں ہیں۔
سول حکومت میں وزیراعظم کے بعد دوسرے اہم ترین عہدیدار سمجھے جانے وفاقی وزیر داخلہ، شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے صرف ایک دن دفتر آئے تھے جب انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی پاکستان آمد کے موقعے پر وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
اس خاموشی اور ناراضی کے بارے میں سیاسی حلقوں میں مختلف قسم کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ نواز کے حلقوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ چوہدری نثار علی خان وزیرستان اور پرویز مشرف کے معاملے پر اپنی رائے کو مبینہ طور پر اہمیت نہ دیے جانے پر وزیراعظم نواز شریف سے نالاں ہیں، جبکہ ان کے قریبی حلقے اس غیر حاضری کی وجہ ان کی طبیعت کی ناسازی کو قرار دیتے ہیں۔
جبکہ ان کی اس مسلسل غیر حاضری نے ان کی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ناراضی کے تاثر کو ہوا دی ہے۔ ان خبروں کو اس وقت زیادہ اہمیت ملی جب حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ایک وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سربراہی میں دو روز قبل چوہدری نثار سے ملاقات کی اور ان سے قومی سیاسی افق پر واپس آنے کی درخواست کی۔ اس ملاقات کے فوراً بعد نثار علی خان نے بعض صحافیوں سے ملاقات کی اور ناراضی کے تاثر کو دور کرنے کی کوشش کی۔

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...