Sunday, 20 July 2014

انسان کی نظر میں محبت ہے یا ہوس

www.swatsmn.com

انسان کی نظر میں محبت ہے یا ہوس، سائنس نے جاننے کا طریقہ بتا دیا



انسان کی نظر میں محبت ہے یا ہوس، سائنس نے جاننے کا طریقہ بتا دیا
شکاگو (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آپ دیکھنے والے کی نظروں سے بتاسکتے ہیں کہ اس کے دل میں کیا ہے، محبت یا جنسی خواہش؟ یونیورسٹی آف شکاگو کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عورتوں اور مردوں کی ملاقات کے دوران اگر کسی کی آنکھیں براہ راست کسی کی آنکھوں میں دیکھ رہی ہوں تو یہ سچی محبت کی نشانی ہے جبکہ اگر نظر آنکھوں کی بجائے جسم کے دیگر حصوں کی طرف جارہی ہو تو یہ جنسی خواہش کی علامت ہے۔ جریدے ”سائیکولوجیکل سائنس“ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں پہلی نظر کی محبت کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اگر پہلی نظر میں ہی آنکھوں سے آنکھیں ملیں اور دھیان کسی اور طرف نہ جائے تو غالب امکان ہے کہ پیار ہوگیا ہے اور ہم قدرتی طور پر ہی اس بات کا اندازہ محض آدھے سیکنڈ میں لگالیتے ہیں کہ کچھ خاص بات ہوگئی ہے۔ تحقیق میں سائنسدانوں نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو خوبصورت تصاویر تیزی کے ساتھ دکھائیں اور اس دوران ان کے دماغ کا سکین بھی کیا گیا۔ نتائج سے ثابت ہو اکہ جب محبت کے جذبات دل میں ابھرے تو دیکھنے والوں کی نظریں آنکھوں کی طرف متوجہ تھیں جبکہ جنسی پسندیدگی کی صورت میں نظریں جسم کے دیگر اعضاءکی طرف تھیں اور یہ بھی ثابت ہوا کہ دماغ نے آنکھوں یا جسم کی طرف دیکھنے کا فیصلہ محض ایک لمحے میں کیا۔

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...