Friday, 11 July 2014

حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کرلی

www.swatsmn.com

عمران خان کے مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت کا آزادی کی تقریبات 2ہفتے تک منانے کا اعلان

 حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کرلی جس کے تحت ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات2 ہفتے تک منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
 وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید،وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔ خصوصی اجلاس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی جس کے تحت وزیراعظم نے ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات دو ہفتے تک منانے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ڈی چوک پر ہوگی جس میں فوجی سربراہان،سفیروں اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی جس سے وزیراعظم نوازشریف خطاب کریں گے جبکہ  ملک بھر میں صوبائی اور اضلاع کی سطح پر بھی جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، تقریبات میں ملی نغمے اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے تقریبات کے انتظامات دیکھنے کے لئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کو انچارج مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر حکومت کے خلاف 14 اگست کو سونامی مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس میں عمران خان کے مطابق اس مارچ میں  10 لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...