www.swatsmn.com
قطر ائیر ویزنے پشاور کے لیے معطل کی گئی اپنی فضائی سروس بحال کر دی
پشاور (ما نیٹرنگ ڈیسک )صوبا ئی دارلحکومت کے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آٹھ دنوں کے وقفے کے بعد قطرایئر ویز کی پہلی پروازلینڈ کر گئی۔تفصیلات کے مطابق قطر ایئرویز نے پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پشاور کے لئے اپنی سروسز معطل کر دی تھیں تاہم ایئرلائینز کی جانب سے کل پشاور کے لئے اپنی سروسز بحال کرنے کا اعلان کیاگیاتھا،جس کے بعد آٹھ دنوں کے وقفے کے بعد دوحہ سے قطر ایئرویز کی پہلی پرواز صبح پانچ بجے پشاور پہنچ گئی۔ قطر ائیرویز کا طیارہ 6 بجکر 30 منٹ پر دوحہ کے لئے واپس روانہ ہوگیا۔
No comments:
Post a Comment