Friday, 11 July 2014

ایک خاتون جس کے دو خاوند اور 13بچے ہیں

www.swatsmn.com

دل مانگے اور، خاتون حکیم کی انوکھی خواہش



دل مانگے اور، خاتون حکیم کی انوکھی خواہش
ہرارے (نیوز ڈیسک) زمبابوے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جس کے دو خاوند اور 13بچے ہیں ، نے دو اور خاوندوںکی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ایما چالیکا نا می یہ خاتون حکمت کا کام بھی کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ چار مردوں سے بیاہ کرنا اس کا درینہ خواب ہے ۔گاڈزما قصبہ سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون علاقے بھر میں شہرت رکھتی ہے ۔ اس نے بتایا کہ اس کے پہلے خاوند مڈینڈا نے ہی اسے دوسرے خاوند سیکا بینگا سے ملوایا۔خاتون کا کہنا ہے کہ سیکا بینگا اس کی شادی کے موقع پر مرغی کا تحفہ لے کر آیا تھا لیکن پھر وہ اس کے دل میں بس گیا اور بات شادی تک پہنچ گئی۔چالیکا کا کہنا ہے کہ اس کا پہلا شوہر دوسرے سے حسد کرنے لگا تھا اور اس نے دوسرے شوہر پر حملہ بھی کر دیا تھا۔اس کا کہنا ہے کہ اسے بس یہی خدشہ ہے کہ چار خاوندوں کی صورت میں کشیدگی بڑھ جائے گی ۔ لیکن پھر بھی اس کی شدید خواہش ہے کہ جلد از جلد اسے دو مزید خاوند مل جائیں ۔

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...