Wednesday, 16 July 2014

کھیل کی افا دیت

www.swatsmn.com
کھیل کی افا دیت 
بزرگوں کا قول ہے کہ انجا م کو سو چنے والا انسان دین وما فییا میں کا میاب اور آخرت میں سُر خروہوتا ہے ۔ وہ انسان جو اپنے صحت وتندر ستی کا خیال رکھتے ہیں ۔ دنیا کی نعمتوں کا صحیح لطف وہی اٹھا سکتے ہیں ۔ اب اگر سوال اٹھا یا جا ئے کہ صحت کو کس طرح قا ئم رکھا جا ئے ؟ تو اس کا پہلا جواب ہو گا منا سب ور زش ۔
انسان جسم بھی ایک مشین کی طرح ہے ۔ جس طرح مشین کے لئے ضرو ر ی ہے کہ اس کے تمام پر زے صحیح حا لت میں رہیں ۔ اس کے اندا ر و نی حصّے گر دو غبار سے صاف ہوں ۔ انہیں منا سب خورا ک یعنی تیل وغیرہ ملتا رہے ۔ اور ان کی ہر و قت صفا ئی ہو تی رہے ۔تا کہ مشین میں کوئی نقص نہ پیدا ہو جائے ۔ اسی طرح انسا ن کے لئے بھی ضرو ر ری ہے ۔کہ تما م اعضاءصحیح وسلا مت رہیں ۔اور اپنے فرا ئض عمدہ اور ربہتر طر یقے پر ادا کرتے رہیں ۔ جس طرح مشین کو بیکا ر پڑے پڑے زنگ لگ جا تا ہے ۔ چھو ٹے چھو ٹے پُر زوں کے دندا ر نوں میں کچیل جا تا ہے ۔اس طرح بے کار پڑ ے انسان بھی اپنی بہترین صلاحیتیں کھو بیٹھتا ہے۔او ر اس کے عضاءوہ کام نہیں کرتے جو اس کو فطرت نے دے رکھے ہیں۔غریب لوگ تو دن رات محنت کرتے رہتے ہیں ۔یعنی کسی خا ص ورزش کی ضرو رت نہیں اس کے لئے تو سب سے اچھی اور منا سب ورزش آرام ہی ہے ۔ لیکن امرءکیلئے جو دن رات پیٹ میں غذااس طرح تھوسنتے ہیں ۔ جیسے ایک فائیر مین انجن کو چلانے کیلئے اس میں کوئلہ بھر تا ہیں۔ورزش نہایت ضروری ہیں ۔ لیکن یہ لوگ ورزش کو بھی ایک کام سمجھتے ہیں ۔اور چونکہ ان کو تمام کام لازم کرنے ہوتے ہیں۔ اس لئے وہ ورزش کر نے میں عار محسوس کرتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ان کے قوت بھی ان کی طرح ارام طلب بن جاتے ہیں۔معدہ صحیح طور پر خوراک ہضم نہیں کرتے جس کے وجہ کئی قسم کی تکلیفوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ اس کا اثر تمام اعضاءپر ہوتا ہیں ۔ زرا موسم بدلہ اور ان پر کسی نہ کسی بیماری نے حملہ کیا۔ اور بیمار نہ بھی ہوں ۔تو پھر بھی ان کی طبیعت مردہ رہتی ہیں ۔ دو قدم اگے جاتے ہیں۔ تو سانس پھول جاتا ہے ۔ دل دھڑک کر دھک دھک کر تاہے ۔ تانگیںجواب دے دیتی ہیں ۔ 
اس کے برعکس ورزن کرنے والا انسان کا جسم مضبوط ، خوبصورت اور تندرس رہتا ہے۔ اُن کے بدن میں چستی اور چالاکی اور اسکے چہرے پر رونق آجاتی ہے۔وہ ہر وقت خوش خرم اور ہشاش بشاش رہتاہے ۔ اُس کا کھانا خوب ہضم ہوتا ہے ۔ اس کے دماغ توانا اور کام کرنے والا بن جاتاہیں۔ اور خاص کر فٹ بال کھتے ہوئے ۔ انسان کے تمام افعال کام کرنے لگتی ہیں ۔ اور جسم میں ایک رونق آجاتاہے ۔ اس طرح کرکٹ کھیلنے سے ایک جوش اور ولولہ انسان کی ہمراہ ہوتی ہیں ۔ جو خوشحالی کیلئے ضروری ہے ۔ صحت مند جسم ہی عبادت کا پابند رکھتا ہیں۔ وہ دنیا کے ساتھ ساتھ اخرت میں سرخرو ہوتاہے ۔ 
معتدل جسمانی ورزش صحت کیلئے نہایت ضروری ہے ۔ اس سے بد زیادہ موٹا اور بھاری نہیں ہونے پاتا۔ دل کی حرکت تیز ہو جاتی ہیں ۔ پسینہ جلد کے مساجوں سے نکلنے شروع ہو جاتا ہے ۔ جس سے ان کی تمام الجھنیں اور کثافتین دور ہو جاتی ہے ۔ اور دوران خون تیز ہوکر باعث تندرودستی بناتا ہے۔
یقینا ورزش اور کھیل کی بہت زیادہ فوائد ہیں۔ جس کے بنا پر زندگی ادھوری رہ جاتی ہے ۔ اور زندگی خوب Enjoyfullنہیں ہوتی ۔
سکولوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں یعنی فٹ بال ، والی بال، اور کرکٹ وغیرہ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاتا۔اس لئے حکومت نے ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی نصاب میں اہمیت دینے چاہئے ۔ اور آئندہ بھی سفارش کی جاتی ۔ کہ ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی کتابی شکل دی جائے۔ اور باقاعدہ پیریڈ کی شکل میں حکم صادر فرمادیں تاکہ بچے پریکٹیکل کے ساتھ ساتھ تیوری کو بار بار دہرا کر خوب سمجھے۔ 
دماغی کام کرنے والوں کیلئے تو صبح کو کھلی جگہ جہاں تازہ ہوا اور روشنی اچھی طرح آسکے ۔ ورزش کرنا نہایت ضروری ہے۔ صبح کی سیر بڑی عمر والوں کیلئے نہایت موزون ہے ۔ طلباءاور جوانوں کیلئے کشتی لڑنا، تیرنا، کشتی چلانا، اور مختلف کھیل ، کرکٹ ، فٹ بال ، ہاکی ، کبڈی جسم کی نشونما اور قوت کی مضبوطی کیلئے ورزش کی مناسب صورتیں ہیں۔ اور پھر اس کے علاوہ ایک صحت مند جسم ہی ایک صحت مند دماغ رکھ سکتا ہے ۔ اس طرح ایک فلاسفر نے فرمایا ہے کہ ورزش روح اور جسم دونوں کیلئے نہایت ضروری ہے ۔کھیل طلبا ءمیں فرمانبرداری ، فرض شناسی ، تدبیر انتظام اور دوراندیشی پیدا کر تے ہیں ۔
مقابلے کے اس دور میں جہاں قومی زندگی کے ہر شعبے میں مقابلے کا جذبہ شدت سے کارفرما ہے۔ کھیلوں کے مقابلوں کو بھی کافی اہمیت حاصل ہے ۔ اس طرح اس کا دائرہ عمل صرف طلباءکی دماغی ، ذہنی اور علمی ترقی تک ہی محدود نہیں بلکہ سکول اک امقصد اخلاقی ترقی اور قوائد جسمانی کی نشوو نما بھی ہے ۔

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...