Friday, 28 March 2014

بسا اوقا ت سوچتا ہوں کہ اگر موجودہ دور میں چنگیز خان ،ہلاکو خان اور اس طرح کے انسانیت دشمن لوگ ہو تے تو کس کردار کے مالک ہو تے ان کی تصویر کشی کس انداز میں کی جا سکتی ۔ لیکن پھرجب تھر میں معصوم بچوں کی موت کا ننگا ناچ دیکھتا ہوں تو مجھے موجودہ حکمرانوں کی شکل میں میرے سوال کا جواب میسر آ جا تا ہے۔
افسوس صد افسو س کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا نے والے ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے بلا و ل بھٹوخود کس نعرے پر عمل پیرا ہیں؟ یہ حقیقت کھل کر سب کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ایک طرف بلا و ل بھٹو نے تقریبا ً 6ارب روپے کی لاگت سے تہذیب وثقافت کا ناچ لگایا تو دوسری طرف صحرائے تھر جو اس وقت کو چہء قیامت ٹھہرا ہوا ہے وہاں بھوک و افلاس اور سندھ کی سیاسی انتظامیہ کی انتہائی نا اہلی کی بدولت غریب ہاریوں اور ان کے معصوم بچوں کی موت کا ننگا ر قص بام عروج پر تھا جو اس وقت بھی جا ری ہے۔ موجودہ بھٹو کے نام نہاد جانشینوں نے ثابت کر دیا کہ عوام کے ساتھ جو محبت و اخوت کا رشتہ بھٹو نے قائم کیا اور اپنے آنے والے جانشینوں کو جس کی تلقین کی وہ بالکل اس کے منافی چل رہے ہیں عوام کو روٹی کپڑا اور مکان فراہم کرنے کا جو نعرہ بھٹو نے لگا یا تھا آج ان کا نعرہ روٹی کپڑا مکان چھیننے کے مصداق ہے بھٹو نے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے خاطر خود پھانسی لی اور موجودہ پیپلز پارٹی نے بنیادی سہو لتیں چھین کر عوام کو پھا نسی کے پھندے پر لٹکا دیا ہے۔
ناچ گانوں پر اربوں خرچ کرنے والی حکومت کو بھوک افلاس سے مرتے بچوں کا کو ئی خیال نہیں آیا تہذیب و ثقافت کے نام پر نت نئے ڈرامے کیے گئے، کچھ ڈرامے میڈیا کے کیمروں کے سامنے تصاویر اتروا کر کئے جائیں گے اور جب تک ہمارے سیاستدانوں کو ان شعبدہ بازیوں سے فرصت ملے گی تو کو ئی اور بحران پیدا ہو چکا ہوگا ۔

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...