Friday, 28 March 2014

کوہلی سے تو شاہد آفریدی بہتر ہے!

دنیا میں موجود کم از کم ایک مسلمہ اصول سے تو میں بہت اچھی طرح واقف ہوں اور وہ یہ ہے کہ ہر ایک معاملہ میں انسان کے پاس دو آپشنز موجود ہوتے ہیں ۔۔۔۔ یا تو وہ اُس میں پسندیدگی کا اظہار کرتا ہے یا پھر نا پسندیدگی کا ۔ ایسا کبھی بھی نہیں ہوسکتا کہ جب انسان سے کسی معاملے پر رائے لی جائے تو بیک وقت وہ اُس کی حمایت بھی کرے اور مخالفت بھی۔اور میری ذاتی رائے تو یہی ہے کہ اس اظہارِ رائے کا بہرحال احترام ضرور کرنا چاہیے۔
گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کا میچ ایک محفل میں دیکھنے کا اتفاق ہوا۔اب اس کو اتفاق کہیں یا کچھ اور مگر میری توجہ میچ سے زیادہ لوگوں کے جذبات کو دیکھنے پر مرکوز تھیں۔ جوش و خروش قابل دید تھا۔ ہر ایک بال پر وہاں موجود لوگ خوشی اور غم کا اظہار کررہے تھے۔لیکن یہاں ایک سب سے اچھی بات جس نے مجھے ذاتی طور پر بہت متاثر کیا وہ اتحاد و اتفاق تھا یعنی سب ایک ہی پلڑے میں نظر آئے اور وہ پلڑہ پاکستان کی جیت کا تھا۔یہ اس قدر اچھا منظر تھا کہ فوری طور پر خواہش نے جنم لیا کہ کاش یہ قوم تمام نہیں لیکن اکثر معاملات میں اسی اتحاد کا مظاہرہ کرے۔

No comments:

Post a Comment

Shields at Saleem Media Service 03479441713

www.swatsmn.com Shields Oxford Grammar School  Sahar Public School The Swat School of Excellence Iqra Rozatul atfal children academy AMS Col...