Tuesday, 18 March 2014

بیٹنگ وہی جو دلوں پر راج کرے

بیٹنگ وہی جو دلوں پر راج کرے

شاہد آفریدی ( پاکستان )۔

کرکٹ کی عالمی رینکنگ چاہے کچھ بھی کہہ رہی ہو لیکن مقبولیت کی درجہ بندی میں شاہد آفریدی نے روز اول سے آج تک اپنی پوزیشن مستحکم رکھی ہے ۔ان کے پرستاروں کی تعداد کسی بھی دوسرے کرکٹر سے کہیں زیادہ ہے۔
شاہد آفریدی کا بیٹنگ کرتے وقت ہوش کے بجائے جوش سے کام لینا پنڈتوں کے نزدیک ان کی سب سے بڑی کمزوری ہے لیکن یہی کمزوری دراصل وہ خوبی ہے جسے دنیا دیکھنا چاہتی ہے۔ اسی خوبی کے سبب آج وہ ون ڈے کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین ہیں۔ اسی خوبی نے انہیں طویل عرصے تک ون ڈے کی تاریخ کا تیز ترین سنچری میکر بنائے رکھا اور اسی خوبی کے نتیجے میں ان کا اسٹرائیک ریٹ دوسرے بیٹسمینوں کی پہنچ سے بہت دور دکھائی دیتا ہے۔
شاہد آفریدی نے کافی عرصے سے خود کو ایک باؤلر قرار دے رکھا ہے لیکن انھیں اس بات کا بھی بخوبی احساس ہے کہ شائقین کو ان کی لیگ اسپن سے زیادہ ان کے بلندوبالا چھکوں سے دلچسپی ہے اور جب ایشیا کپ میں انھوں نے ایشون اور بنگلہ دیشی باؤلرز کی درگت بنائی تو ان کے پرستاروں کو جیسے سب کچھ مل گیا ہو۔
شاہد آفریدی ہرفن مولا کرکٹر ہیں جو بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کسی بھی شعبے میں کچھ بھی کرکے میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔
پہلے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں وہ باؤلر کے روپ میں کامیاب رہے تو دوسرے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی بیٹنگ نے سیمی فائنل اور فائنل میں پاکستان کو کامیابی دلاتے ہوئے چیمپین بنوا دیا۔
شاہد آفریدی کی فارم جیسے آتی جاتی رہی ہے اسی طرح کپتانی کا بھی آنا جانا لگا رہا ہے لیکن اس سے قطع نظر ایک’ٹیم مین‘ کی حیثیت سے انھوں نے ہمیشہ اپنی کارکردگی کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
سب کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے جس دن آفریدی کا جادو سرچڑھ کر بولا اس دن پاکستانی ٹیم کو کوئی نہیں ہراسکتا۔

No comments:

Post a Comment

Shields at Saleem Media Service 03479441713

www.swatsmn.com Shields Oxford Grammar School  Sahar Public School The Swat School of Excellence Iqra Rozatul atfal children academy AMS Col...