Tuesday, 18 March 2014

پاکستان نےسعودی پیسے کے بدلےکیا دیا ہے

اگرچہ کمیٹی کے ممبران کھل کر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں لیکن جن سے بھی بات ہوئی ان کا یہی سوال تھا کہ کس بنیاد پر پاکستان کے دیرینہ دوست سعودی عرب نے اتنی مدد کی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما سینیٹر حاجی عدیل کہتے ہیں کہ ہمارے سوالات کے جوابات دیےگئے لیکن مطمئن نہ ہونے کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اس پیسے کے بدلے کیا دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سرتاج عزیز نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ یہ پیسہ سعودی عرب نے دیا ہے جو قرض نہیں تحفہ ہے، واپس نہیں کرنا پڑے گا لیکن اس کے بدلے میں پاکستان شام کے حوالے سے اپنی پالیسی نھیں بدلے گا اور نہ ہی سعودی عرب کو شام کے لیے ہتھیار دیے جائیں گے۔
حاجی عدیل نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ کمیٹی کی اگلی ملاقات تک ہماری کوشش ہے کہ ایک ایسابل پاس کروا لیں جو حکومت کو پابند کرے کہ وہ بیرونی ممالک سے ہونے والے معاہدوں کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کی پابند ہو جائے۔

No comments:

Post a Comment

10th National Desert Hike 2025 (Rambler Badge Hike for Rover Scouts)

10th National Desert Hike 2025  (Rambler Badge Hike for Rover Scouts) Chulistan ,روحی   نیشنل ڈزرٹ ہائیک 2025 تاریخِ عالم اس امر کی شاہد ہے ...