Tuesday, 18 March 2014

سابق ٹیسٹ کرکٹر صلاح الدین صلو نے کہا ہے کہ پاکستان کی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے فائنل میں رسائی کیلیے شاہد آفریدی سب سے اہم کردار ادا کرینگے

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر صلاح الدین صلو نے کہا ہے کہ پاکستان کی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے فائنل میں رسائی کیلیے شاہد آفریدی سب سے اہم کردار ادا کرینگے، ان کے مطابق فتح کیلیے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تمام شعبوں میں ٹیم کو عمدہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔
ایک انٹرویو میں صلاح الدین نے کہا کہ پاکستان میگا ایونٹ کے سخت ترین گروپ میں شامل ہے، بھارتی ٹیم مضبوط ہے مگر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میںاچھے نتائج سامنے نہیں آ سکے،آسٹریلیا کی نئی سائیڈ تشکیل پا چکی اور زبردست فارم میں ہے، اس کا بولنگ اٹیک اور بیٹنگ لائن دونوں اچھے ہیں، اسی طرح دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے حال ہی میں انگلینڈ کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا، یوں تینوں ٹیمیں گرین شرٹس کیلیے سخت حریف ثابت ہوں گی اور یہ ٹیم مینجمنٹ کیلیے لمحہ فکریہ ہے، ہمیں فتح کیلیے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ہر شعبے میں خود کو منوانا ہوگا۔
سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ شعیب ملک بہترین فیلڈر ہیں، ان کے آنے سے فیلڈنگ کا شعبہ مضبوط ہو گا، اس شعبے میں کمزوری کی وجہ سے ٹیم ایشین چیمپئن نہیں بن سکی، بولرز نے بھی اتنا متاثر نہ کیا، جنید خان تین میچز میں ایک وکٹ لے سکے، بولنگ کوچ محمد اکرم کو ٹیم کے ساتھ کافی عرصہ ہو چکا نجانے وہ کیا کر رہے ہیں، فیلڈنگ کے حساب سے بولنگ نہیں ہوتی، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اور بھارت کے فیلڈرز اپنے بولرز کو سپورٹ کرتے ہیں، بدقسمتی سے ہمارے یہاں ایسا نہیں ہو رہا، صلاح الدین نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو ایشیا کپ کی بہتر کارکردگی سے فائدہ ہو گا، ٹیم کیلیے سب سے اہم کردار شاہد آفریدی ادا کرینگے، انھوں نے تن تنہا2ہارے ہوئے میچز میں گرین شرٹس کو فتح دلائی، امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہو کر اسکواڈ کو جوائن کر لیںگے، ظہیر عباس اور معین خان جیسے کوچز کی رہنمائی میں پاکستان اچھا کھیل پیش کر سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Shields at Saleem Media Service 03479441713

www.swatsmn.com Shields Oxford Grammar School  Sahar Public School The Swat School of Excellence Iqra Rozatul atfal children academy AMS Col...