www.swatsmn.com
زیادہ اچھا ہوتا ۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ زیادہ اچھا ہوتا کہ سیاست دان خود اپنے مسئلے کا حل نکالتے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ تمام فیصلے ان کی مشاورت کے ساتھ طے ہوئے اور وہ ناراض نہیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آرمی سے عمران خان کی ملاقات کا فیصلہ ہوا تو پارٹی کی سینیئر لیڈر شپ موجود تھی۔ ’میری رائے شامل تھی اور میں خوش تھا کہ بغیر خون بہائے مسائل کامیابی کی طرف جا رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے شکوہ کیا کہ میڈیا کبھی کہتا ہے کہ وہ بیمار ہیں کبھی کہتے ہیں ناراض ہیں انھیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ معاملات طے ہو گئے ہیں میں خوش ہوں اور اب تین روز کے لیے اپنے علاج کے لیے چین جاؤں گا۔
No comments:
Post a Comment